Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بواسیر سے بچنے کا گُر5سال بعد ملا

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے متعلق ایک بک سٹال سے معلوم ہوا‘ خریدا پڑھا بہت اچھا لگا۔ پھر ہر ماہ لینا شروع کردیا ۔عبقری ویب سائٹ کے ذریعے آپ کے درس ڈاؤن کرکے سنے۔ دل کی دنیا ہی بدل گئی‘ نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر آپ سے ملاقات کی دل میں خواہش پید اہوئے‘ ملاقات کے لیے بہت کوشش کی مگر نمبر نہ ملتا۔ہر ماہ کے آخر میں مجھے دن بتایا جاتا مگر اس دن کالز کا رش اتنا ہوتا کہ نمبر مصروف ملتا۔ چار ماہ کے بعد ایک دن میری قسمت بھی چمکی اور مجھے آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔میں گزشتہ کئی سال سے بواسیر کا شکار تھا‘ ادویات‘ کیپسول‘ سیرپ پی پی کر تنگ اور بدحال ہوچکا تھا۔ آپ سے ملاقات کے مقررہ دن عبقری کلینک پہنچا‘ اپنی باری پر آپ کے پاس آیا اور تمام احوال آپ کے گوش گزار کردئیے۔آپ نے مجھے عبقری دواخانہ کا’’بواسیر کورس‘‘ مستقل مزاجی سے چند ماہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے بتائی گئی ترکیب اور ترتیب سے ’’بواسیر کورس‘‘ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ استعمال کیا۔ صرف دو ماہ کے اندر اندر میری بواسیر مکمل ختم ہوچکی تھی‘ میں مکمل صحت یاب تھا‘ صحت کتنی بڑی نعمت ہے مجھے گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں خوب اندازہ ہوا۔ آج میں نے مصالحہ‘ تلی ‘ چٹ پٹی اور بیکری کی اشیاء سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے اور صحت مندانہ زندگی جی رہا ہوں۔ آج دو سال ہوچکے ہیں مجھے دوبارہ بواسیر کی شکایت نہیں ہوئی۔ سادہ غذائیں کھاتا ہوں‘ برائیلر سے سوفیصد پرہیز کرتا ہوں۔ صبح و شام واک کرتا ہوں اور بھرپور زندگی جی رہا ہوں۔ میری قارئین سےعبقری سے بھی یہی گزارش ہے کہ برائیلر‘ بوتل اور برگر سے پرہیز کیجئے۔ چٹ پٹی چیزوں اور مرچ مصالحہ کم سے کم استعمال کریں‘ میٹھا کم استعمال کریں‘ صبح و شام واک کریں صحت مندانہ زندگی گزاریں۔ (کاشف‘ ننکانہ صاحب)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 195 reviews.