اللہ تعالیٰ علامہ لاہوتی صاحب اور شیخ الوظائف کی عمر میں برکت عطا فرمائے جن کی نصرت سے آج ہم مستفید ہورہے ہیں روحانی غسل کے بارے میں میں نے پڑھا تھا مگر عمل نہ ہوسکا اس رمضان میں رات تراویح پڑھانے کے دوران کئی دفعہ میری پسلی میں شدید درد ہوا کہ سانس لینا اور نماز پڑھنا مشکل ہوگیا میری ایک بہت اچھی دوست اور بہن بنی ہوئی ہیں وہ کسی عورت کو روحانی غسل کے بارے میں بتا رہی تھیں تو میرے دل میں آیا کہ مجھے بھی اس درد کیلئے روحانی غسل کرکے دیکھنا چاہیے تو میں نے دو دفعہ عمل کیا جب تیسری دفعہ غسل خانے میں گئی تو سورتیں پڑھنا یاد نہیں رہیں پھر دوبارہ واپس آئی اور تمام سورتیں اور دعا پڑھ کر گئی کیا آپ یقین کریں گے؟ میری پسلی میں جہاں درد ہوتاتھا اسی درد والی جگہ پر ایک، دو مہینے سے موہکابن گیا ہوا تھا جو چیز کسی انسان کے جسم سے منسلک ہووہ زیادہ جانتا ہے علامہ صاحب وہ موہکا ہی تھا مگر جب تیسری دفعہ روحانی غسل کیا تو دل ہی دل میں دعا بھی پڑھ رہی تھی اور مانگ بھی رہی کہ اللہ تمام گناہ بھی دھودے اور اس درد کو بھی ختم کردے تو یقین کریں اس جگہ ہاتھ مارا تو میرے ہاتھ لگانے سے وہ موہکا اتر گیا میں بڑی حیران ہوئی اور غور سے دیکھا تو وہ عجیب و غریب قسم کا اور عجیب رنگ کا کیڑا تھا موٹا سا میرا تو خوف سے برا حال ہوگیا ۔ ایک توخیال آیا کہ اس کو ماردوں مگر میں نے مارا نہیں بلکہ اسی وقت نالی میں بہا دیا تھا میں نے اللہ کریم کا لاکھوں بار شکر ادا کیا کہ ُاس دن کے بعد میری پسلی میں درد نہیں ہوا میرا یقین ہوگیا تھا کہ وہ کوئی بڑی بلا ہی تھی جو ٹل گئی ورنہ درد سے برا حال ہو جاتا تھا کوئی کہتا کہ گردوں کا مسئلہ ہے کوئی کہتا کہ پانی ختم ہوگیا ہوگا فلاں فلاں مگر اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام کی برکت سے تیسری دفعہ روحانی غسل کرنے سے وہ تکلیف دور کردی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں