ہم شفاء یاب
کیسے ہوئے؟
دکھیاروں کے قلم سے بے ربط
تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ اور آپ کے معاونین کیلئے جتنی بھی دعائیں کی جائیں کم ہیں اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا کرے آمین۔ عبقری سے بے شمار فوائد ہو رہے ہیں اور الحمد اللہ دوسروں کو بھی مستفید ہونے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔میری کزن ہے جو کہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہے اور دوسروں کو بھی رسالہ سے پڑھے ٹوٹکے اور وظائف بتاتی رہتی ہے ایک دن اچانک اس کے بائیں ہاتھ کی پشت پر گلٹی اُبھرنے شروع ہوئی اور کافی بڑی ہوگئی اور درد بھی بہت زیادہ ہورہا تھا سب نے کہا چلو ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروائو کہیں اور مسئلہ نہ بن جائے مگر کہنے لگی: ڈاکٹر آپریشن کا کہے گا اور دوائی وغیرہ جو مجھ سے نہیں کھانے ہوگی عبقری میں واضحی والا وظیفہ آیا ہے اس سورئہ میں 9’’ک‘‘ ہیں ہر ’’ک‘‘ پر 9 دفعہ یَاکَرِیْمُ پرپڑھ جو حاجت ہو دعا ہو مانگی جائے پوری ہوتی ہے وہ کرتی ہوں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گی حکیم صاحب ابھی دو دن شروع کیے تھے کہ پہلے درد ختم ہوا پھر چار دن تک گلٹی کا نام و نشان تک نہ رہا اور سب حیران رہ گئے تھے۔
تلوئوں کی مالش کے فوائد بے شمار
ایک ٹوٹکہ جس کو استعمال کرنے سے میں بے حد مستفید ہوئی ہوں آپ کی نذر کرتی ہوں جب میں نے عبقری میں نیند نہ آنے کیلئے تلوئوں کی مالش کے فوائد دیکھے تو میں نے بھی اسے آزمانے کی ٹھان لی۔ حکیم صاحب اتنی اچھی نیند آتی ہے کہ مجھے شروع میں فجر کیلئے دو آلارم لگانے پڑتے تھے واقعی یہ کمال ہے دماغ کو ایک سکون سا مل جاتا ہے اور بے حد گہری اور پر سکون نیند آتی ہے اب تو الحمد للہ رات سوتے وقت مالش کی میری عادت پکی ہوگئی ہے قارئین آپ بھی آزمائیں اور میٹھی اور پرسکون نیند سے لطف اندوز ہوں۔(بنت مولانا حنیف ، گائوں سیدھڑی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں