اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر66: روحانی دنیا کے انوکھے بھید:کائنات ایک راز ہے‘ یہ رازوں اور بھیدوں سے لبریز ہے ہاں اللہ تعالیٰ جس پر یہ بھید کھول دے۔ میری مشاہداتی زندگی میں بے شمار واقعات ہوئے اور بھرپور احساس ہوا کہ کائنات میں کوئی مخفی نظام بھی ہے جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔اس کتاب کو تالیف کرنے کا مقصد مخفی نظام کے چند رازوں کو افشاں کرنا ہے۔ کائنات کے مخفی نظام کو سمجھنے کیلئے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کیجئے۔ہاں ایک بات بہت ضروری ہے اس پر محنت اور کچھ کوشش لازم ہے جتنا مجاہدہ اتنا مشاہدہ بس یہی اس کائنات کا راز ہے‘ میری کوشش ہوگی آپ کائنات کے بھیدوں کو سمجھ کر اس کائنات کے بنانے والے کو سمجھیں کہ وہ بندے سے کیا چاہتا ہے۔اس کتاب کو تالیف کرنے میں جن محترم شخصیات کی تحریروں اور کتب سے مواد لیا گیا ان کی تفصیل درج ہے:۔میاں محمد افضل۔فریدالدین احمد۔ طاہر نصیر۔ سیف الدین حسام۔ میم الف۔ حسین ثاقب۔ عبدالرحیم خاکی۔ ارشد سمیع۔ احمد صغیر صدیقی۔ آفتاب احمد پھلروان۔ محترمہ فوزیہ۔ جلال انور۔ اظہرجاوید۔ عبیداللہ طارق۔ م،ح۔ مجاہد علی کاظمی۔عاشق حسین۔ ظفرسجاد۔ جی ایم ناز۔عنایت اللہ۔ سمس النساء۔ خدیجہ آفاق۔ رسائل: سیارہ ڈائجسٹ۔ اردو ڈائجسٹ۔ہفتہ روزہ ایشیاء۔ حکایت۔ سحر ڈائجسٹ۔ماہنامہ خواتین میگزین۔ انصاف سنڈے میگزین۔ ماہنامہ اذان سحر۔ ۔۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں