محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔میں عبقری رسالہ اگست 2016 سے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ پڑھ رہا ہوں اور اس میں سے کافی وظیفے پڑھے ہیں اور جن کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے۔(۱)جب بھی ہماری گھر میں کوئی چیز گم ہوجاتی ہے تو میں نے کافی دفعہ خود یہ عمل کیا ہے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سے وہ چیز فوراً مل جاتی ہے۔(۲)ایک دفعہ میری والدہ کی ڈاڑھ میں سخت درد تھا تو انہوں نے مجھے درد کی گولیاں لینے کیلئے کہا میں نے لاکر وہ گولیاں ان کو دی جن سے ان کو آرام آگیا لیکن وہ ختم ہوئیں دوبارہ درد شروع ہوگیا تو انہوں نے دوبارہ گولیاں لینے کیلئے کہا تو مجھے عبقری میں
سے پڑھا ہوا وظیفہ یاد آگیا تو وہ وظیفہ پڑھنے کے بعد تکلیف بالکل ختم ہوگئی اور کم از کم چار ماہ گزر گئے اس کے بعد دوبارہ ان کو تکلیف ہوئی تو یہ ہی وظیفہ پڑھنے سے آرام آگیا۔ وہ وظیفہ ہے جس سائیڈ ڈاڑھ درد ہو جس جگہ پر اس کو پکڑ کر تین بار یہ پڑھنا ہے۔ موسیٰ کامیاب شود فرعون غرق شود۔تین بار پڑھ کر پھونک ماردیں۔
(۳)تیسرا جو ٹوٹکہ میں نے آزمایا ہے وہ بھی عبقری سے پڑھا ہے ۔ میری والدہ کو شوگر اور قے تھی‘ شوگر تو ویسے ہی ہے ساتھ بخار اور پیچش بھی تھے تو میں نے جو عبقری میں پڑھا تھا کہ سفید دھاگہ لے کر اس پر سات دفعہ سورئہ الم نشرح پڑھ کر سات گرہ لگانی ہے اور دھاگہ گلے میں پہن لینا ہے۔ یہ عمل میں نے کیا تھا جس سے میری والدہ بالکل ٹھیک ہوگئیں۔
(۴)گردوں کے درد کیلئے: یہ نسخہ میں نے ایک آدمی سے سنا تھا کیونکہ وہ اپنے گھر میں یہ نسخہ استعمال کرتے تھے تو گردے کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ وہ نسخہ یہ ہے کہ ایک کپ چائے بناکر اس میں ایک گلاس پانی ڈالنے سے فوراً آرام آجاتا ہے ایک کپ چائے میں ایک گلاس پانی ملا کر مریض کو پلانے سے وہ درد ختم ہو جاتا ہے۔(۵)ہمارے ساتھ ایک آدمی کام کرتا ہے اس کی بکری گم ہوگئی دس دن گزر گئے کوئی پتہ نہیں چلا انہوں نے فکرچھوڑ دی کہ اب نہیں آئے گی کیونکہ پہلے بھی بکریاں آس پاس چوری ہوتی ہیں۔ دس دن کے بعد ان کے گھر والوں کو کسی نے بولا کہ چالیس مرتبہ سورئہ واضحی پڑھ کر اس کی باندھنے والی جگہ پر پھونک ماردیں یقین کیجئے حضرت صاحب وہ بول رہے تھے کہ ایک دن عمل کیا دوسرے دن بکری کوئی باہر دروازہ پر باندھ کر چلا گیا ہم نے دروازہ کھولا تو سامنے بکری موجود تھی‘ خوشی کی انتہا نہ رہی۔(واجد علی، کھیوڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں