محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری پھوپھو کا اکلوتا بیٹا آئے دن حادثات اور بیماریوں و جسمانی تکلیفوں کا شکار رہتا‘گرکر ایک بار ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھا‘ پاخانے والی جگہ ایک بار بڑا پھوڑ نکل آیا ‘اسی طرح کے حالات تھے کہ پھپھو نے عقیقے کا سوچا کہ بیٹے کا کردینا چاہیے۔ مگر جب سے عقیقہ کیا آج تک پہلے جیسا مسئلہ پیش نہیں آتا یہ اولاد کے سر کا صدقہ ہے دے دیا جائے تو اولاد کی زندگی بھر کے مسائل حل ہو جاتے ہیں مگر یہاں والدین بھی فائدےمیں رہتے ہیں اولاد فرمانبردار ہوتی ہیں۔ جن کے بچے کسی بیماری یا مسئلے کا شکار ہے یا نافرمان ہوںتو عقیقہ کیجئے جس کا حکم بچے کی پیدائش کے پانچوں دن کرنے کا ہے۔ لڑکی کا ایک بکرا اور لڑکے کے دو بکرے۔
بڑے بڑے پھوڑوں کا سبب و علاج
میری دو کزنز کو چھوٹی عمر میں پیٹھ پر پھوڑے نکل آتے تھے جن کے درد سے کزنز روتی تھیں کے درد بہت ہورہا ہے۔ وہ ایسے پھوڑے تھے جن کا نہ ہی منہ ہوتا ہے بلکہ گلٹی کی طرح ہوتے ہیں۔ میری کزنز جب درد سے روتی تو میری چھوٹی بہن ان کی نقل اُتارتی تو ہوا یوں کے کزنز کے پھوڑے ٹھیک ہوگئے اور میری بہن کے نکل آئے ۔ دین میں اس عمل سے منع کیا گیا تو یہی مصلحت تھی۔ایک بار مجھے بھی ماحولیاتی آلودگی سے بھائی، باپ، ماں کے ساتھ اسی پھوڑوں سے واسطہ پڑا میں نے ایک دن جب کہ ان میں پیپ نہ تھی میں نے کناروں سے یوں ہی دبانا شروع کردیا تو وہاں کی سختی ختم ہوکر جلد نارمل ہوتی گئی حتیٰ کہ ہتھیلی جتنا پھوڑا درمیان میں کیل جتنا رہ گیا۔ میں بہت خوشی ہوئی باقی بھی پھوڑے میں نے اسی طرح اپنے ختم کیے۔ ہتھیلی والا واپس آیا تو دوبارہ یہی عمل کیا اس کے بعد آج تک دوبارہ نہیں آیا۔کیل جتنا پھوڑا خود بخود ختم ہوگیا جبکہ بھائی بے چارے کے پھوڑے ختم نہ ہوئے تھے ایک سے جان چھوٹتی پیپ وغیرہ نکلنے پر تو دوسرے آجاتے ایک کے تین۔ اسی طرح امی، ابو، بھائی ، بہن بلکہ بہنوں اور اردگرد کے کئی لوگوں نے پیپ نکلنے پر شفاپائی اور 15، 20 دن شدید تکلیف سہی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں