محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی تقریباً 8 سال سے بیمارتھی بہت علاج کروایا لیکن فرق نہیں پڑا‘ بہت جگہوں سے دم کروایا سب نے پیسے لیے مگر شفاء کسی در سے نصیب نہ ہوئی۔ کسی جاننے والے نے بتایا کہ لاہور میںتسبیح خانہ ہے وہاں جاکر دم کروائو ان شاء اللہ آپ کی بیٹی ٹھیک ہو جائے گی۔میں نے اس سے کہا کہ پہلے بھی بےشمار جگہوں سے دم کروا چکاہوں صرف پیسوںکے ضیاع کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ان کے اصرار پر میں اپنی بیٹی کو مقررہ تاریخ پر لاہور لے آیا‘ دم کروایا‘ دم کے فوراً بعد مجھے اپنی بیٹی میں بہت بہتری محسوس ہوئی۔ بس پھر امید کی کرن نظر آئی اور میں نے سات دم لگاتار کروائے۔ یعنی سا ت ماہ مسلسل اپنی بیٹی کو تسبیح خانہ میں لاتا رہا۔الحمدللہ اب وہ پہلے سے سترفیصد بہتر ہے۔ (گل نواز مغل، سانگھڑ)
بُرے خیالات سے نجات ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ میں ہونے والے ماہانہ دم میں شرکت کرتا ہوں۔دم کروانے سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ برے خیالات سے نجات ملی ہے‘ طبیعت پہلے سے بہتر ہے‘ ڈیپریشن سے نجات ملی ہے اور میرے جو کام نہیں ہورہے تھے وہ بھی ہوگئے ہیں۔الحمدللہ!دم کروانے سے بہت فیض مل رہا ہے۔ (خورشید عالم، رحیم یار خان)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دم فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو صحت و تندرستی اور لمبی زندگی دیں اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر عطا کریں(آمین)۔ آپ سے بیعت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اور ان دو سالوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے اگر تسبیح خانہ نہ ملتا تو میرا اگلا قدم موت تھا۔ اسم اعظم کے دم کی برکت سے بیس سال پرانا جادو ٹوٹا گیا میرے رشتے کی بندش تھی میرا رشتہ وہاں ہوا جہاں میں چاہتا تھا اور بہت سے کام جن میں رکاوٹیں تھی وہ بھی حل ہوگئے۔ (احمد رضا ملک، لاہور)
۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں