محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں سکول ٹیچر ہوں‘2015 سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں۔ آپ کے درس باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ حلقہ کشف المحجوب کے درس بھی سن رہا ہوں۔ آپ کی توجہات کی برکت سے پہلے 45سالہ اور موجودہ کی زندگی میں بہت فرق آیا ہے۔100مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَا سَلَامُ 313 بار حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ آپ اور آپ کی نسلوں کا تصور، پورے نظام کا تصور، حفاظت کیلئے پڑھتا ہوں۔ اس کے علاوہ 300 مرتبہ اللہ اکبر بھی پڑھتا ہوں۔ گیارہ بار سورئہ مائدہ کی آیت نمبر114 اور 7بارسورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات بھی پڑھتا ہوں۔
سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات میرے لیے ڈھال بن گئیں‘ انہی آیات نے مجھے بچایا ‘ شر، جادو ٹونہ جو کچھ بھی تھا اس کو تباہ برباد کردیا۔واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک رات نیند نہیں آرہی تھی۔ ایک چارپائی پر میں تھا‘ دوسری چارپائی پر میری بیوی سوئی ہوئی تھی‘ رات 12:30 بجے میری بیوی مجھے آوازیں دے رہی تھی مگر اس کی آواز نہیں نکل رہی تھی۔ آخر کار اس نے مجھے آواز دی کہ لگتا ہے کہ کوئی دروازے کو کھولنے کی کوشش کررہا ہے اور کنڈی ہل رہی ہے۔ میں نے دیکھا تو کوئی بھی نہیں تھا۔ پھر ہم سو گئے۔ رات تقریباً 3:30 بجے کے قریب میرے خواب میں ایک بہت طاقتور آدمی نظر آیا اور کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔ اس نے میرے پنجے میں اپنا پنجہ ڈال لیا اور پوری طاقت سے زور لگانے لگا۔ بہت بہت ڈر گیا لگتا تھا کہ وہ مجھے ماردے گا کہ اچانک اللہ تعالیٰ کی مدد آپہنچی اور میرے منہ سے سورئہ مومنون کی آخری چارآیات نکلنا شروع ہوگئیں۔ میں بڑے زور شور سے پڑھنے لگا اور مجھے لگا میری طاقت بڑھ رہی ہے۔ وہ بھی زور لگا رہا تھا اور میں بھی آیات پڑھ رہا تھا اور پوری قوت سے اس کو دبا رہا تھا۔ اس طرح پتہ نہیں کتنے منٹ لگے۔ آخر کار اللہ تعالیٰ نے اپنی آیات کی برکت سے میری طاقت کو بڑھا دیا اور میں نے اس کو تروڑمروڑ دیا اور وہ ختم ہوگیا اور ایسے لگا کہ تحلیل ہوگیا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور پھر میں کافی دیر تک یہ چار آیات پڑھتا رہا اور خوشی سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ اللہ پاک نے مجھے اپنی رحمت سے بچایا پھر نمازفجر میں بھی میری آنکھوں میں آنسو تھے کہ رب کریم نے مجھ گنہگار پر اتنی رحمت کردی ہے۔(افتخار حسین، سمندری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں