اروی ایک لیس دار اور پسندیدہ سبزی کہلاتی ہے۔اروی کے فوائد:(۱)آنتوں کی خشکی کو دور کرکے تری پیدا کرتی ہے۔
(۲)اس کا استعمال سینے کی خشکی کے لیے مفید پایا گیا ہے۔
(۳)اروی بلڈپریشر کو کم کرتی ہے۔
(۴)یہ جلدی امراض میں بالخصوص فائدہ دیتی ہے اور جلد کی خشکی اور جسم کی شکنیں دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
(۵)اس کے استعمال سے خون کی خرابیاں دور ہو جاتی ہیں۔
بھنی ہوئی اروی بطور سالن پیشاب اور مثانے کے امراض کو ختم کرتی ہے مگر شوربے والی اروی فائدہ مند نہیں ہے۔ ان فوائد کے باوجود اروی کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ مثلاً یہ دیر ہضم ہے۔ بلغم پیدا کرتی ہے اس کے کھانے سے ریح پیدا ہوتی ہے۔ بہرحال اگر اروی کا سالن بناتے وقت مناسب احتیاط کرلی جائے تو ان خرابیوں کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔
(احتیاط)اس کا سالن بنانے کے لیےضروری ہے کہ اروی کو چھیل کر نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیا جائے اور پھر لونگ، دارچینی اور گرم مصالحے کے ساتھ اس کو گھی میں بھون لیا جائے تو یہ انسانی صحت کے لیے کافی مفید ہوتی ہے۔ موسم برسات میں اروی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔
یہ سبزی بھی آلو کی طرح پیدا ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ سبزی بھی دوسری سبزیوں اور گوشت کے ساتھ ملاکر پکائی جاتی ہے اس کو تنہا بھی پکایا جاتا ہے۔ اس کے باریک چھلکے کو اتار کر تیل یا گھی میں پکایا جاتا ہے۔ اروی اپنے موسم میں بڑا مزہ دیتی ہے عام طور پر یہ سبزی موسم برسات میں نظر آتی ہے۔اروی خون کو صاف کرتی ہے۔ جسم کو فربہ کرتی ہے اور طاقتور بناتی ہے۔ اس میں اگر لیموں نچوڑا جائے تو ذائقے اورفوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر زیرہ، اجوائین، کالی مرچیں اور اناردانہ ساتھ میں استعمال کیا جائے تو اروی کی افادیت اور ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔اروی پر روئیں دار چھلکا ہوتا ہے اندر سے گودا ٹھوس اور سفید ہوتا ہے اس کو بار بار نہیں دھونا چاہیے کیونکہ اس طرح اس کے قدرتی اجزاء کم ہو جاتے ہیں۔ اروی میں نشاستہ اور وٹامن سی کے اجزاء وافر ہوتے ہیں اگر دودھ پلانے والی مائوں کو کھلائی جائے تو دودھ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں