میری سسرال میں گھیکوار جسے کوار گندل بھی کہتے ہیں کہ پودے لگے ہوئے ہیں۔ سنا ہے یہ بہت سارے امراض میں کام آتے ہیں۔ آپ اس بارے میں بتائیے۔ گھریلو طور پر ہم کیسے اسے استعمال کرسکتے ہیں؟ (رعنا اشرف،قصور)
مشورہ:گھیکوار کے پودے گھر میں ضرور ہونے چاہئیں۔ یہ پودا کسی بھی زمین میں لگ جاتا ہے۔ باورچی خانہ میں اکثر ہاتھ جل جاتا ہے۔ ایسے میں آپ گھیکوار کی شاخ توڑ کر بیچ میں سے کاٹ کر اس کا گودا لگائیے۔ جلی ہوئی جگہ کو نرم گودے سے تر رکھئے۔ تھوڑی دیر میں جلن، درد سب ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح سر کے بالوں کے لیے اس کا رس اچھا ہے۔ اس کی شاخ کاٹ کر ٹکڑے کرکے سر پر اچھی طرح ملئے۔ ایک گھنٹہ بعد سردھولیجئے۔ سر کی خشکی، زخموں اور دانوں کے لیے مفید گھریلو علاج ہے۔ چہرے کے کیل مہاسوں کے داغ نہ جاتے ہوں تو گھیکوار کا گودا صبح شام لگانے سے تین چار ماہ میں داغ ختم ہو جاتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں اگر آپ گھیکوار کا رس چہرے پر لگا کر باہر نکلیں تو دھوپ کے اثرات جلد پر نہیں پڑیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں