محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائےکہ آپ نے اتنا عظیم رسالہ نکالا۔ جب سے یہ رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے زندگی میں سرور اور سکون دونوں آگئے ہیں‘ کوئی بھی پریشانی اب پریشانی نہیں رہتی‘ ادھر کوئی پریشانی آئی عبقری رسالہ پڑھا اور اس مسئلہ کا حل سامنے نظر آجاتا ہے۔ عبقری رسالہ سے پڑھ کر بے شمارلوگوں کو ٹوٹکے اور نسخہ جات بتائے جس نے بھی عمل کیا آج اسے صحت مند اور خوش دیکھتا ہوں۔ آج میں اپنا ایک مشاہدہ لیکر قارئین عبقری کے سامنے حاضر ہوا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب عبقری مجھے نیا نیا ملا تھا‘ میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ میرے دل کی دھڑکن بہت تیز رہتی تھی اور کبھی کبھی تو ایسے لگتا تھا جیسےمیرا دل باہر آرہا ہے‘ اس کیلئے میں نے پہلے ہومیو اور پھر ایلوپیتھک کی ادویات کھانا شروع کیں جس کی وجہ سے میرے معدے میں گرمی ہوگئی اور میرا کھانے پینے کا نظام بھی خراب ہوگیا۔ میرے ہاتھ پائوں سرخ ہونا شروع ہوگئے تھے۔ میں انتہائی پریشان تھا‘
چار قدم بھی نہ چل پاتا تھا‘ سیڑھیاں چڑھنا میرے لیے وبال جان سے کم نہ تھا‘ مجھے لگتا تھا کہ میری موت اب قریب ہے‘ مجھے کوئی بہت بڑی دل کی بیماری لگ گئی ہے‘ مگر عبقری پڑھنے کے بعد مجھے حوصلہ ہوا اورمیں نے اپنے تمام مسائل ایک خط میں لکھے ساتھ جوابی لفافہ لگایا اور عبقری آفس میں بھیج دیا‘ صرف بیس دن کے بعدآپ نے جوابی خط میں مجھے عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ کچھ عرصہ پابندی کے ساتھ استعمال کرنے کیلئے فرمایا۔ میں نے آپ کی بتائی ہوئی ترتیب کے مطابق تین یا چار ماہ یہ ’’معجون شفاء یابی‘‘ استعمال کی ہے جس سے الحمدللہ! میرے دل کی دھڑکن ٹھیک ہوگئی ہے اور پائوں جو سرخ ہوجاتے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں۔ (م۔الف،صادق آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں