محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کی گزشتہ تین ماہ سے قاریہ ہوں‘ اس رسالے کی وجہ سے مجھے بہت روحانی طور پر سکون ملا ہے‘ میں اپنی ہر پریشانی کیلئے عبقری پر موجود وظائف کو پڑھتی ہوں جس سے میری پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ میری ایک کزن کو کچھ پوشیدہ مسائل تھے جس کی وجہ سے اسے شدید لیکوریا بھی ہوگیا‘ اس کے جسم پر غیرضروری بال بھی آگئے‘ تھوڑا سا کام کرکے تھک جاتی‘ کمزوری انتہائی بڑھ گئی‘ دل کی دھڑکن بیٹھے بیٹھے بڑھ جاتی‘ اس نے مجھے اپنا مسئلہ بتایا تو میں نے اسے عبقری دواخانہ کی جوہرشفاء مدینہ اور روحانی پھکی کھانے کو کہا۔ اس نے مجھ سے ان ادویات کی قیمت پوچھی تو میں نے حساب کرکے بتایا کہ تقریباً بیس دن کی دوا 180 روپے کی بنے گی تو ہنسنا شروع ہوگئی کیونکہ اس سے پہلے وہ ایک ایک ہفتے کی ہزاروں کی میڈیسن کھاچکی تھی اور اسے وقتی فائدہ بھی نہ ہوا تھا‘ مگر میر ے عبقری پر اعتماد کو دیکھتے ہوئے اس نے یہ دونوں ادویات عبقری دواخانہ کی قریبی ایجنسی سے منگوا استعمال شروع کردیا‘صرف ایک ایک ڈبی کے استعمال سے ہی اس کی کمر کا درد ختم ہوگیا‘ اسے لیکوریا کا مرض ختم ہوگیا‘ اسے الرجی اور زکام ہوجاتا تھا وہ بھی ٹھیک ہوگیا۔ واقعی یہ کمال ہے‘ جہاں ہزاروں کی ادویات ناکام ہوگئیں وہ عبقری دواخانہ کی 180 روپے کی پھکیاں کام کرگئیں۔ (ت، منڈی بہاؤالدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں