محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے محلے میں ایک نوجوان انتہائی خوبصورت گورا چٹا تھا۔ دور سےدیکھنے میں انگریز معلوم ہوتا تھا۔ خوشحال گھرانے سے تعلق تھا‘ اعلیٰ ترین سواری اور بہترین کپڑے پہنتا۔اکثر محلے میں کہیں نہ کہیں کھڑا دوستوں سے گپ شپ میں مشغول نظر آتا۔کافی عرصہ سے وہ مجھے نظر نہ آیا‘ایک دن ایسے ہی میں نے محلے کے کریانہ والا سے پوچھاکہ فلاں جوان کدھر ہے؟ کافی عرصہ سے نظر نہیں آیا۔ کریانہ والے بھائی نے افسردہ لہجے میں کہا کہ ’’وہ تو پاگل ہوگیا ہے‘‘ مجھے حیرت کا جھٹکا لگا اور فوراً پوچھا وہ کیسے؟کہنے لگے: اس کا اٹھنا بیٹھنا غلط لڑکوں میں ہوگیا‘ اپنے ساتھ ہر وقت پستول رکھتا‘ ایک مرتبہ قبرستان میں کسی عزیز کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گیا‘ وہاں سے واپسی پر ایک بلی دور بیٹھی ہوئی تھی نجانے اس کے دل میں کیا خیال آیا‘ پستول نکالی اور اس کا نشانہ لیکر گولی چلا دی‘ وہ گولی سیدھی بلی کے پیٹ میں لگی بلی کی ایک چیخ نکلی جس نے سارے قبرستان کو ہلا دیااور وہ وہیں ڈھیر ہوگئی۔اُس نے ایک خاص انداز سے پستول کو گھمایا اوراپنی جیب میں ڈال لی۔ اسی دن شام کو گھر میں بیٹھےبیٹھے اچانک پاگل ہوگیا‘ دو ماہ ہوگئے ایک کمرے میں زنجیروں میں قید ہے۔پاکی ناپاکی کا اسے کچھ علم نہیں‘سارا دن چیخیں مارتا ہے‘ دیواروں سےسر پٹختا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں