محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہم بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ میرے پاس عبقری قارئین کیلئے بالکل سچی داستان ہے جو کہ جنات کے متعلق ہے۔ ضرور پڑھیے!ہمارے بزرگ دینی علوم میں دلچسپی رکھتے تھے۔ علاقے کے لوگوں کو دینی و شرعی معاملات میں رہنمائی بھی کرتے تھے ‘نکاح پڑھا دیتے ، جنازے‘ امامت وغیرہ کراتے تھے لوگ بہت عزت کرتے تھے۔ باقی وقت وہ اپنی عبادات اور روزی کمانے میں صرف کرتے۔ ایک دن ہمارے یہ بزرگ سو رہے تھے آدھی رات کو ایک جن نے اٹھایا کہ براہ مہربانی آپ ہمارا نکاح پڑھا دیجئے وہ اکثر جنات کے ہاںبھی جاتےتھے‘ چلے گئے نکاح پڑھایا اور کھانا بھی نہ کھایا اور نہ ہی کچھ نقد لیا مگر جنات اصرار کرتے رہے کہ کچھ تو لے لیں۔ آخر کار انہوں نے ایک سوت کا گولہ دے دیا کہ قاضی صاحب یہ تحفہ تو رکھ ہی لیجئے مگر کسی کو بھی نہ بتائیں کہ کس نے دیا ہے۔ گھر آکر سو گئے صبح بیوی صاحبہ نے پوچھا رات کو آپ بستر پر نہیں تھے کہیں گئے تھے؟ بولے کام سے گیا تھا۔ سوت کا گولہ دیا کہ یہ کسی نے تحفہ دیا ہے۔ پرانے دور میں سوت دے کر اس کی دریاں بنائی جاتی تھیں انہوں نے بنوانے کو دیئے تو بہت ساری چیزیں بن گئیں مگر سوت ختم نہ ہوا‘ اب اہلیہ پوچھنے لگیں یہ کہاں سے آیا؟یہ تو ویسے کا ویسا ہے ختم ہی نہیں ہورہا۔ بابا جی کہتے تمہیں کیا غرض‘ جب اہلیہ نے پیچھا نہ چھوڑا تو انہوں نے مجبوراً بتا دیا کہ جنات نے دیا تھا۔ اس کے بعد سوت کا گولہ غائب ہوا اور جب اس سوت کے دھاگہ سے بنی دریاں دیکھیں تو وہ بھی سب بھسم ہوچکیں تھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں