میں امتحان میں پاس ہونے کی ایسی ترکیبیں بتاتا ہوں کہ لڑکے حیران ہو جاتے ہیں۔ بغیر محنت کے پاس ہونے کا سب کو شوق ہوتا ہے، مجھے بھی ہے مگر میں اپنی ہی ترکیبوں پر عمل نہیں کرتا۔ ہر موضوع پر معلومات ہیں اور بہت سے کام بھی سیکھے۔ گھر والوں کا اصرار ہے کہ پڑھوں۔ امتحان میں فیل ہو جاتا ہوں، کسی کو رزلٹ کے بارے میں نہیں بتاتا مگر پتا چل جاتا ہے۔ اب پہلی ترجیح یہی ہے کہ کسی طرح ملک سے باہر چلاجائوں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ اس حوالے سے بھی گھر والوں کا تعاون حاصل نہیں۔ میں ذہین نہیں، کوئی طریقہ بتائیں کہ ذہانت میں اضافہ ہو جائے۔ (شرجیل اختر، کراچی)
مشورہ:امتحان میں پاس ہونے کی صرف ایک ترکیب ہے، ایک ہی طریقہ ہے، وہ یہ کہ اچھا پڑھنا۔ پڑھ کر پاس ہونے والوں میں قابلیت ہوتی ہے۔ آپ ذہین ہیں، ذہانت میں اضافہ بھی ممکن ہے مگر آج تک آپ نے اپنے ذہن کو زیادہ تر منفی طریقوں سے سوچنے پر استعمال کیا ہے۔ مثبت سوچ کے ساتھ مثبت سرگرمیوں میں ذہن کا استعمال کریں گے تو نہ صرف اچھے نمبروں سے پاس ہوں گے بلکہ آپ کے سامنے ترقی کے مزید راستے بھی کھل جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں