پچھلے کسی شمارے میں کچی ہلدی اور دیگر میوہ جات کے ساتھ حلوہ بناکر سردی سے بچائو کے لیے کسی مخلص نے تحریر کیا جو کہ ایک مہنگا نسخہ ہے ہر کوئی افورڈ نہیں کرسکتا میں اس کا آسان حل بتاتی ہوں میرا آزمودہ ہے۔ نزلہ زکام، کھانسی سے پوری سردی بچائو رہے گا بلکہ سارا سال استعمال کریں ہلدی اپنے طبی فوائد کے حساب سے بے مثال ہے۔ہلدی کو صرف سردی کے ساتھ منسوب نہ کیجئے یہ سارا سال کھانے والی چیز ہے‘ آپ کے اندر قوت مدافعت پیدا کرتی ہے اور سارا سال امراض سے بچاتی ہے۔ امراض معدہ و جگر اور جسمانی کمزوری سے آپ کو ہمیشہ محفوظ رکھے لہٰذا سردی ہو یا گرمی ہلدی کا استعمال ہرگز نہ چھوڑئیے‘ چلیے اب نسخہ بتاتی ہوں:۔ ھوالشافی: کچی ہلدی اچھی طرح دھوکر باریک چھلکا اتار کر یا ویسے ہی کاٹ کر گرائنڈ میں پانی ڈال کر یا کوکنگ آئل ڈال کر پیس لیں ‘ پھرفریج میں رکھ لیں جب بھی کھانا بنائیں ہنڈیا میں ایک کھانے کا چمچ ضرور ڈالیں اور سردیوں میںرات کو سوتے وقت آدھی چمچ گرم دودھ میں ڈال کر پئیں سوجن ورم درد کسی بھی قسم کا ہو یا نزلہ زکام فوراً آرام آتا ۔ہے گرمیوں میں ہلدی خود پسوا کر کیپسول میں بھرلیں‘ ایک کیپسول روزانہ ضرور کھائیں۔ آپ ہر قسم کی کمزوری سے محفوظ رہیں گے اور صحت بھی بھرپور ہوگی۔(رابعہ عبدالحمید، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں