ایک اللہ والےکا قول ہے کہ اگر کوئی چور، حاسد ہمسایہ یا دشمن سے بچنا چاہتا ہوتاکہ ان سے نقصان نہ پہنچے تو اسے چاہیے کہ ایک ہفتہ صبح شام ستر ستر مرتبہ حَسْبِیَ اللہُ الْـحَسِیْبُ پڑھے اور جمعرات سے یہ عمل شروع کرے۔ ان شاء اللہ سال بھر تک ہر قسم کے دشمن سے محفوظ رہے گا۔
ہر حاجت پوری ہونے کا عمل
جو شخص اس اسم کو روزانہ 1280مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے اور ایک سال سے زائد عرصہ تک پڑھتا رہے اللہ تعالیٰ اس کے حال پر مہربان ہوگا اور جو کچھ وہ مانگے گا اللہ تعالیٰ عنایت فرمائے گا۔
ایماندار رہنے کا عمل
اگر کوئی شخص رضائے الٰہی کی خاطر کسی کاروبار میں ایماندار رہنا چاہتا ہو یعنی لین دین کے حساب میں کوئی فرق نہ چاہتا ہوتو اسے چاہیے کہ روزانہ اسم یَاحَسِیْبُکو کاروبار کے آغاز میں 80مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے ان شاء اللہ‘ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے وہ ہمیشہ ایماندار رہے گا اور اس کی عاقبت درست ہو جائیگی بینک ملازمین کیلئے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے۔
یاحسیب کا عمل اور نقش
اس اسم کا عامل بننے کے لیے اس اسم کو چالیس یوم تک 12800مرتبہ روزانہ پڑھیں اور پڑھائی مکمل ہونے پر آپ اس کے عامل بن جائیں گے اس کے بعد اس اسم کو روزانہ سو مرتبہ پڑھتے رہیں تاکہ عمل برقرار رہے۔ عامل بننے کے بعد اس کا نقش مندرجہ بالا مقاصد کے لیے دوسروں کو دے سکتے ہیں۔ حسیب کا نقش یہ ہے:۔
ب | ی | س | ح |
۹ | ۵۱ | ۱۱ | ۱ |
۱۲ | ۴ | ۶ | ۵۸ |
۵۷ | ۷ | ۳ | ۱۳ |
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں