روتے روتے تکیے بھیگ جاتے کہ میں کہاں آگئی!
ساس ہر وقت غریبی کے طعنے دیتی شادی کے نو ماہ بعد میری بیٹی پیدا ہوئی اس دن اس نے ہمارا کمرہ علیحدہ کردیا ‘آج آٹھ سال ہوگئے ہمارا کمرہ علیحدہ ہی ہے ۔ میرے لیے کوئی بھی چیز آجائے تو گھر میں قیامت آجاتی ہے بات طلاقوں تک پہنچ جاتی ہے میری ساس نے ہر ممکن کوشش کی کسی طرح میرا گھر ٹوٹ جائے بات بات پر طلاق کی دھمکی‘ رات روتے روتے میرے تکیے بھیگ جاتے کہ میں کہاں آگئی آہستہ آہستہ سمجھے آنے لگی زندگی میں دولت نہیں سکون ہونا ضروری ہے۔ میرے تین بچے ہیں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ان کی پیدائش پر میری ساس نے صرف ماتم کیا‘ ان سے اور مجھے پتہ نہیں کس بات کی اتنی نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کسی کا ایک ایک بیٹا ہو اور وہ اسی کے گھر کی دشمن بنی ہو؟
پھر ایک دن عبقری ملا اور۔۔۔!!!
پھر ایک دن عبقری ملا پڑھتی گئی تو بہت سکون ملا ہر ماہ عبقری ضرورت لاتی اور پڑھتی ہوں آہستہ آہستہ اللہ کے پھر قریب آنے لگی اور اپنے گناہوں کی معافیاں مانگنے لگی اب پھر اس جگہ آگئی ہوں جہاں بچپن میں تھی‘ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنا اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دل خوش ہونا اب تو بس دل کرتا ہے کہ قرآن سنتی رہوں یا نماز پڑھتی رہوں دل مطمئن ہوگیا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ سے اللہ تعالیٰ کو مانگتی ہوں جب طعنوں سے تنگ آجاتی ہوں تو دنیا بھی مانگنے لگتی ہوں آپ کا درس سننا شروع کردیا ہے بہت سکون ملتا ہے۔
ایک دن اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا میں نماز کی کتاب کھول کر پڑھو‘ کئی دنوں سے میرے دل کرے کہ میں نماز کی کتاب کھولوں۔ کچھ دن پہلے میں نے نماز کی کتاب اٹھائی اور نماز پڑھنی شروع کردی نماز میں دو سجدوں کے درمیان کی دعا لکھی ہوئی تھی اس پر آکر میرا دل اٹک گیا اور میں سمجھ گئی میرا اللہ مجھے یہی بتانے کے لیے کتاب کھولنے کا میرے دل میں ڈال رہا تھا۔ میں نے دعا یاد کرلی اور دو سجدوں کے درمیان پڑھنے لگی ہوں ساتھ ہی میرے دل میں بے چینی پیدا ہوگئی کہ یہ دعا میں آپ کو بھیجوں کہ آپ لوگوں کو بھی اس کا نفع بتائیں میں نماز پڑھ رہی تھی میں بتا نہیں سکتی میری کیا کیفیت تھی کہ ابھی پین اٹھائوں اور آپ کو یہ لکھ کر بھیجوں کہ آپ اپنے درس میں دو سجدوں کی دعا اور اسکی فضیلت کے بارے میں بتائیں شاید اللہ چاہتا ہے کہ تمام لوگ یہ دعا جانیں کیونکہ یہ وقت بھی قبولیت کا ہوتا ہے اس لیے میں نے آپ کو خط لکھا کہ آپ ضرور اس بارے میں ایک درس کریں اور لوگوں دو سجدوں کے درمیان کی دعا کی فضیلت کے بارے میں بتائیں کتنی پیاری دعا ہے:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارفَعْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَ عَافِنِی وَارزُقْنِیْ۔میں نے آپ کے درس میں چاشت کی نماز کی فضیلت سن کر چاشت کی نماز شروع کردی ہے۔ صلوٰۃ حاجت اور توبہ کے بعد تین بار سورئہ یٰسین روزانہ پڑھتی ہوں۔ شیشہ کو دیکھ کر بھی دعا پڑھنی شروع کردی ہے۔ کھانا کھاتے ہوئے سورئہ فاتحہ اور کھانے کے بعد سورئہ قریش بھی پڑھنی شروع کردی ہے۔(ک،ع۔ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں