کہیں آپ بھی ان لوگوں میں تو شامل نہیں جنہیں اکثر زیادہ کھانا کھا لینے کے بعد بیلٹ ڈھیلی کرنا پڑتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ یہ عادت ابھی سے بدل لیں۔ کیونکہ ایسا کرنا ضرورت سے زائد کھانے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ کوشش کریں کہ یہ نوبت ہی نہ آئے کہ آپ کو زیادہ کھانا کھانا پڑے۔ زیادہ کھانے کے باعث ہمارے معدے کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ یوں اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور وہ کمزور ہو جاتا ہے۔ اس لیے کھانا اتنا ہی کھائیں جتنی ضرورت ہو۔
تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز
یہ بات ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ سگریٹ ویسے ہی صحت کے لیے تباہ کن ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے کئی جان لیوا بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ اگر کھانے کے فوری بعد اس کا استعمال کیا جائے تو اس کے کئی خوفناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو کھانے کے بعد سگریٹ پینے کی عادت میں مبتلا ہیں ان میں السر کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ سگریٹ نوشی کے عادی ہیں تو فوری طور پر یہ عادت ترک کردیں خاص طور پر کھانا کھانے کے بعد تو سگریٹ کو ہاتھ بھی نہ لگائیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد ایک سگریٹ دس سگریٹ پینے کے برابر ہے۔
کھانے کے بعد نہانا بالکل نہیں
کھانا کھانے کے بعد نہانے کی عادت آپ کےعمل انہضام کو سست کردیتی ہے۔ دراصل کھانے کو ہضم کرنے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اس توانائی کا انحصار ہمارے دورانِ خون پر ہوتا ہے۔ جب ہم نہاتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ جس سے دورانِ خون متاثر ہوتا ہے اور جسم کو وہ توانائی نہیں مل پاتی جو اسے خوراک کو ہضم کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ آپ کھانا کھانے سے پہلے نہالیں۔ کھانا کھانے کے کم از کم دو سے تین گھنٹے بعد نہانا چاہیے۔
چہل قدمی ضرور کریں مگر
نظام ہضم اور فٹنس دونوں کے لیے کھانے کے بعد سیر کرنا فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر رات کا کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کرنی چاہیے۔ لیکن کھانا کھانے ے بعد فوری بعد ٹہلنے کے لیے نہیں نکل جانا چاہیے، کھانا کھانے کے بعد فوری پیدل چلنا صحت کے لیے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔ کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر آرام کریں اس کے بعد چہل قدمی کریں اس سے ایک طرف آپ کا کھانا بھی ہضم ہو جائے گا اور دوسرے آپ کو رات کو نیند بھی بہت اچھی آئے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں