محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرصہ سے آپ کا رسالہ عبقری ہم سب گھر والے چھوٹے بڑے بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں انمول چیزیں ملتی ہیں۔میری بیٹی پانچ سال سے ٹی بی کی مریض ہے بہت علاج کروا رہے ہیں لیکن مکمل تندرست نہیں ہورہی اس کے تین بچے ہیں مہربانی فرما کر ہمیں گندم والا نسخہ بتائیں جو آپ نے چند سال پہلے عبقری کے کسی شمارے میں شائع کیا تھا۔وہ نسخہ دوبارہ بتادیجئے تاکہ میری بچی کوصحت مل سکے اسے کھانسی میں کبھی کبھی خون آتا ہے جس سے جسم میں درد ہوتا ہے ۔مہربانی کرکے آئندہ ماہ عبقری میں نسخہ ضرور شائع کیجئے اور کوئی روحانی عمل بھی بتائیں۔ (حافظ غلام محمد،سرگودھا)
مشورہ:آپ نے عبقری کا وہ شمارہ نمبر نہیں بتایا جس میں نسخہ شائع ہوا تھا اور نہ نسخہ کے متعلق بتایا کہ اس میں کیا کیا اجزاء تھے۔ عبقری میں ٹی بی کے متعلق وقتاً فوقتاً قارئین کے بھیجے نسخہ جات اور وظائف شائع ہوتے رہتےہیں۔ ہم یہاں آپ کو دو نسخہ جات دے رہے ہیں موسم کے حساب جو چیز میسر ہو اسی کو استعمال کرلیں‘ یہ دونوں نسخہ جات انتہائی مفید ہیں اور قارئین کے بارہا کے آزمودہ ہیں:۔
نسخہ نمبر1 ھوالشافی:ٹی بی کیلئے کوڑی ایک چھٹانک، اشخار ایک چھٹانک، بادیان ایک چھٹانک، مصری ایک پاؤ یہ تمام ادویات کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔صبح و شام دس ماشے سے پندرہ ماشے تک پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ ایک ساٹھ سالہ حکیم کی طبی زندگی کا نچوڑ ہے جو انہوں نے قارئین عبقری کی نذر ایک شمارے میں کیا تھا۔
نسخہ نمبر2 ھوالشافی:لوکی کا سیزن ہے‘ سبزی کی دکان سے تازہ عام مل جاتی ہے‘روزانہ دو کلو تازہ لوکی لیں اس کا اتنا جوس نکالیں کہ ایک بڑا کپ بن جائے‘اس میں حسب ذائقہ شہد ملائیں اور تین مرتبہ درود شفاء پڑھ کر پی لیں۔ یہ عمل دن میں چار مرتبہ دہرائیں۔ یعنی 4مرتبہ لوکی کا جوس نکال کر شہد ڈال کر پینا ہے۔یہ ٹوٹکہ 90 دن روزانہ کرنا ہے۔ جس نے بھی آزمایا چالیس سے پینتالیس دن تک صحت یاب ہوا۔ مگر 90 دن ٹوٹکہ نہیں چھوڑنا۔ایک ایسی مریضہ جس کے پھیپھڑے بالکل ختم ہوچکے تھے ڈاکٹر مایوس تھے مگر اس نے یہ ٹوٹکہ پینتالیس دن استعمال کرکے ٹیسٹ کروائے تو پھیپھڑے صحت یاب ہوچکے تھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں