محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے جو نیک کام آپ نے شروع کر رکھا ہے جس سے مجھ سمیت تمام عالم کو فیض مل رہا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی اس نیکی کا آپ کو بہت اجر دے۔ (آمین)
ہر مشکل سے آسانی پانے کے لیے
قارئین کے لیے ایک بہت طاقتور وظیفہ ہے جس سے ہرمشکل کا آسان راستہ مل جاتا ہے۔ ہم گائوں میں رہتے تھے میرے تایا کی اور ان کے دوستوں کی کسی سے لڑائی ہوئی اور سارا گائوں ہمارا مخالف ہوگیا اور ہمیں گھر چھوڑ کر لاہور شفٹ ہونا پڑا۔ ہمارے والد بہت شریف انسان ہیں۔ لڑائی اتنی بڑھ گئی تھی کہ یہ بات پولیس تک پہنچ گئی۔ پولیس نے میرے والد سے کہا کہ جب تک آپ کے بھائی اور ان کے دوست نہیں آجاتے ہم آپ کو تھانے میں رکھیں گے۔ میرے ابو کو پولیس والے لے گئے۔ میرے تایا جلدی سے نئی گاڑی کروا کر لائے اور ہم سے کہا کہ جلدی سے ہم لاہور چلیں جب ہم راستے میں تھے تو میری والدہ بہت پریشان تھیں۔ میری والدہ نے اپنے ساتھ سورئہ فتح رکھ لی تھی اور انہوں نے کثرت سے اسے پڑھنا شروع کردیا جب لاہور پہنچے تو انہوں نے اکتالیس بار سورئہ فتح مکمل کرلی تھی۔ گائوں میں ہماری ایک گاڑی رینٹ پر چلتی تھی جو اس گاڑی کے ڈرائیور تھے‘ قدرتی وہ تھانے کے سامنے سے گزرے تو انہوں نے تھانے کے اندر اتفاقاً جھانکا تو انہیں میرے والد صحن میں بیٹھے نظر آئے انہوں نے فوراً بریک لگائی اور میرے والد کو اشارہ کیا کہ جلدی سے آجائیں‘ میرے والد آرام سے چلتے ہوئے تھانے سے باہر آگئے‘ کسی پولیس والے نے نہ ان کو روکا‘ نہ آواز دے کر پوچھا کہ کہاں جارہے ہو؟ حالانکہ اس وقت تمام عملہ تھانے میں موجود تھا‘ سورہ فتح کے عمل کی وجہ سے غیبی مدد آئی اور میرے والد آکر گاڑی میں بیٹھ گئے تو اس ڈرائیور نے فوراً گاڑی لاری اڈہ کی طرف بھگائی اور میرے والد کو لاہور جانے والی بس میں بٹھا دیا۔ تھوڑی دیر بعد میرے والد نے میری دادی کو فون کیا کہ میں وہاں سے نکل کر لاہور آرہا ہوں۔ سورۂ فتح کا اللہ تعالیٰ نے کرشمہ دکھایا کہ میرے والد صحیح سلامت گھر پہنچ گئے۔ ادھر تین دن بعد مخالفین نے خود ہی صلح کیلئے تھانے بلالیا اور صلح ہوگئی۔ سورۃ فتح تین دن اکتالیس بار پڑھیں‘ یہ سورۃ پہلے ہی دن اپنا کرشمہ دیکھا دیتی ہے۔ (احسان اللہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں