اللہ کی بات سن کر سنایا کریں:میں حدیث مبارکہ کا مفہوم عرض کررہا ہوںکہ:سرورِ کونینﷺ نے فرمایا کہ:’’سرسبز وشاداب ہو وہ شخص جو میری بات سنے اور میری اُمت تک پہنچا دے۔‘‘ہم سب سے پہلے سرورِ کونین ﷺ کی دعائیں لیںاور جو احباب تسبیح خانہ سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی باتیں سن کر جاتے ہیں وہ گھر والوں کو جاکر سنایا کریں۔ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے: میں نے طے کیاہوا ہے کہ اپنی تنخواہ میں سے اتنے پیسے رکھنے ہیں۔ میں نے اس شخص سے کہا:آپ اپنے پیسے کس چیز کے لیے علیحدہ رکھتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ موبائل کارڈ کے لیے۔میں نے کہا کہ موبائل کارڈ کا کیا کرتے ہیں؟وہ کہنے لگے کہ:میں یہاں سے ہر ہفتے جو سن کر جاتا ہوں اسے اپنے دوستوں اور احباب کو سنواتا ہوں۔ موبائل پر ریکارڈ کرکے انہیں سنواتا ہوں اور پھر خود ہی کہنے لگے : میں نے کچھ عرصے کے بعد محسوس کیا کہ ان کا سبق پکا ہو یا نہ ہو میرا سبق تو پکا ہو رہا ہے۔ نیوٹن کا تیسرا قانون کہ ’’ہر عمل کا ردعمل طاقت میں برابر ہوتا ہے‘‘ لیکن سمت میں مخالف ہوتا ہے۔پھر اس کی مثال بھی دیتے تھے کہ گیند کو جتنی زور سے دیوار پر مارو گے وہ اُسی
زور سے واپس تمہاری طرف پلٹے گی۔کسان جب گندم کاٹتا ہے تو گندم پہلے اس کے گھر میں آتی ہے، منڈی اور ملوں میں بعد میںجاتی ہے۔جب آپ کسی کو اللہ تعالیٰ کی محبت کی بات سن کر بتائیں گے تو پہلے آپ کو ملے گا۔اُسے بعد میں ملے گا اور یہ میں آپ کو حقیقت عرض کررہاہوں۔ آج ہم سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سرسبزو شاداب نہیں ہیں۔ اِلا ماشاء اللہ چند لوگ سرسبزوشاداب ہوںگے لیکن میں اکثر یت کی بات عرض کررہاہوںکہ لوگوںکے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی وہ سرسبزو شاداب نہیںہوتے ہیں۔سر سبزوشادا ب وہ ہوتاہے جس کے گھر میں چین ہو، سکون ہو، جس گھر میں راحت ہو، برکت ہو، جس گھر میں عافیت ہو۔اسباب کے اعتبار سے ہمارے گھر میں سب کچھ ہے اگر چین نہ ہو، سکون نہ ہو، راحت نہ ہو، برکت نہ ہو تو وہ گھر سرسبزوشاداب تو نہ ہوا ناں! مجھے یہ بتائیں! ایک بہت بڑا بنگلہ ہے ، اُس میں دُنیا کی ہر آسائش، دنیا کا ہر آرام موجود ہے، اُس میں پنگھوڑے بھی ہیں، بعض لوگ پنگھوڑوں میں سوتے ہیں۔ اگر اس میں چین نہ ہو تو وہ گھرانا سرسبزوشاداب نہیں ہوگا۔ (جاری ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں