اللہ والو!اپنے پیچھے دعائوں کا نظام چلوائیں۔اپنے لیے صدقات جاریہ ملنے کا ذریعہ بنائیں اپنی اولاد کے ذریعے اپنی نسلوں کے ذریعے یا اپنے کاروبار کو صدقہ جاریہ بنائیں۔اپنی زندگی کو صدقہ جاریہ بنائیں اور بعض صدقاتِ جاریہ ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے دنیا کے کام بھی بنتے ہیں ،دنیا کی مشکلیںبھی حل ہوتی ہیں،دنیا کی مصیبتیں بھی ٹلتی ہیں۔ 27سال کا بیٹا:ایک بوڑھی خاتون میرے پاس آئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلے خواب میں کوئی چڑیا مری ہوئی دیکھی، پھر پرندہ مرا ہوادیکھا۔ ۔ پھر کہنے لگیںکہ ہمارا 27 سال کا بیٹا رات کو سویا صبح اُٹھ نہ سکا‘ مر گیا۔مزید بولیں: پرسوں ہم نے اپنے بیٹے کا چالیسواں کیا ہے۔ وہ بوڑھی ماں میرے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔ اللہ جل شانہٗ صدقہ کی وجہ سے بلائیںٹال دیتے ہیں۔ بعض صدقات جاریہ ایسے ہوتے ہیں ، بعض دُعائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلائوں کو ٹال دیتی ہیں۔ اپنی لاکھ کوتاہیوں کے باوجود میںنے اپنے حضرت مرشد ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سے جو چند دعائیں لیں تھیں، ان کا نقد تجربہ اپنی زندگی میں دیکھ رہا ہوں۔ ان کی جو خدمت کرنی تھی نہ کرسکا، جو ٹوٹی پھوٹی خدمت کی لیکن اُن کے دل سے نکلی ہوئیں جو دعائیں تھیں اُن کے ثمرا ت و تجربات اب تک مل رہے ہیں۔سرسبزوشاداب:ہم اپنے ساتھ دعائوں کا نظام بنائیں۔ یہ دنیا کی مصیبتیں ٹلواتی ہیں، یہ دنیا کے غم ٹلواتی ہیں۔سرور کونینﷺ کی دعائیں لیں۔’’سرسبز و شادا ب ہو وہ شخص‘‘ یہ میرے آقا سرورِ کونینﷺ کی کمال دعاہے! سبزوشادابی کسے کہتے ہیں؟سرسبز وشاداب اس کو کہتے ہیںکہ دنیا کی نعمت بھی اس کے پاس ہو اور آخرت کی نعمت بھی اس کے پاس ہو۔دنیا کی ہر نعمت من چاہی اورمنہ مانگی اس کے پاس ہو۔آپ ﷺ کی دعا کا مفہوم عرض کررہا ہوں کہ سر سبزو شادا ب ہو وہ شخص جو میری بات سنے اور دوسروں تک پہنچائے ’’سبحان اللہ ‘‘!!کملی والےﷺ کا عشق:سرورِ کونینﷺکا فرمان آپ کسی تک پہنچا دیں۔آپ کسی کو کملیﷺ کے عشق پر،کسی کو اللہ کی محبت پر لگادیں۔یقین جانیے جب آپ کسی اللہ والے کو اللہ کی محبت پر لگا دیں پھر یہ یقین کرلیںکہ آپ نے سرورِ کونینﷺ کی بات لوگوں تک پہنچائی ہے۔انشاء اللہ!میرا رب سچا،میرے آقاﷺ سچے۔ ان کی دعائیں سچی اور ان کے وعدے سچے جو فرمایا ہے وہ ہو کر رہے گا اوراللہ مجھے سرسبز شاداب کرے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں