محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ کئی سال سے عبقری اور تسبیح خانہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہوں اور جڑنے کی وجہ میری ’درزن‘ بنی وہ ایسے کہ میری ٹانگوں میں بہت عرصہ سے درد ہورہا تھا جس کیلئے میں نے بہت سے ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اگر فائدہ ہوتا بھی تو صرف وقتی طور پر۔ ایک مرتبہ اپنی درزن کے پاس سوٹ سلوانے کے سلسلے میں اس کے گھر گئی تو اس کے گھر میں عبقری رسالہ پڑھا تھا‘ میں نے اٹھا کر دیکھا تو اس نے اس کی تعریفیں شروع کردیں اور بتایا کہ اس میں بہت کچھ ہے اس میں سے اپنے مرض کے مطابق دوا ڈھونڈ کر استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا‘ ساتھ اس نے میرا یقین بڑھانے کیلئے ایک واقعہ بھی بتایا کہ میں نے یہ رسالہ پہلے بھی کسی کو پڑھنے کیلئے دیا تھا‘ انہوں نے اس میں سے’’ستر شفائیں‘‘ دوا استعمال کی اور اب بھی کررہے ہیں جس سے ان کے معدے ، جگر، گیس، قبض اور دیگر بیماریاں صرف اس ایک دوائی سے ختم ہوگئی ہیں۔ میں نے اس کی بات کوسنجیدگی میں لیا اور اس میں چھان بین شروع کردی ‘ عبقری رسالہ میں بہت مفید معلومات ہیں‘اس کے علاوہ اس کے آخر میں عبقری دواخانہ کی ادویات کا تعارف پڑھا تو میں نے اپنی طبی کیفیت کو دیکھتے ہوئےعبقری دواخانہ کی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ اسی رسالے پر لکھے ہوئے عبقری دواخانہ کے نمبر پر کال کی اور بذریعہ وی پی یہ دوا منگوا لی۔ ابھی مجھے یہ دوا استعمال کرتے ہوئے تقریباً تیسرا ہفتہ ہے جس سے میری یہ دیرینہ تکلیف ختم ہوگئی ہے ۔ ٹانگوں کا درد ختم ہونے کے ساتھ جو معدے کے نظام تھا وہ بھی درست ہوگیا ہے۔طبیعت فریش ہوگئی ہے‘ ورنہ صبح جب اٹھتی تو جوڑ جوڑ درد کررہا ہوتا تھا۔ (ن۔ و‘ گجرات)
پانچ چھ ڈبیوں سے ماہوار ی کا مسئلہ حل(ہارمونز شفاء):السلام علیکم! میں آپ کو اپنے مسئلے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں میں کسی عامل کے پاس اپنی اہلیہ کو لےکر گیا تھا وہ کہتے تھے کہ کسی نے اولاد کی بندش کرارکھی ہے۔اس نے ہم سے کافی پیسہ کھائے ہر بار ایک نئی کہانی سنا دیتا ۔ پھر میں اس کے پاس کبھی نہیں گیا۔ ایک روز لاری اڈہ مہمانوں کو چھوڑنے گیا تو اخبار کے سٹال پر عبقری رسالہ پڑا تھا دل نے چاہا کہ اس کو خرید لے میں نے خریدا اور گھر جاکر ایک رات میں سارا رسالہ پڑ ھ لیا اس میں ایک دوائی ’’ہارمونز شفاء‘‘ کا لکھا تھا میں نے پڑھی اور اگلی صبح فون کرکے پارسل کے ذریعے دوائی منگوائی اور اپنے اہلیہ کو کہاں کہ اللہ کے نام لے کر اس دوائی کا استعمال شروع کر اس نے دوائی کا استعمال کیا پہلی، دوسری، تیسری ڈبی میں فرق محسوس ہونا شروع ہوگیا تقریباً چھ ڈبیاں کھانے کے بعد میری اہلیہ کا ماہواری کا مسئلہ حل ہوگیا۔ اس سے پہلے تو کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس جا کبھی کسی لیڈی ڈاکٹر کے پاس جا ہزاروں روپیہ خرچ کردیا اور فرق ایک فیصد بھی نہ ہوا تھا۔میری اہلیہ بھی مختلف ادویات کا استعمال کر کرکے تھک گئی تھی اتنہائی ٹینشن میں ہر وقت رہتی تھی جس وجہ سے اس کا بلڈپریشر ہائی رہنا شروع ہوگیا تھا۔ (محمد اویس مسعود)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں