محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے معدے کا بہت زیادہ مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ہر وقت تکلیف رہتی تھی اگر کچھ کھاتی پیتی تو دل بھاری ہوجاتا تھا پھر آہستہ آہستہ تکلیف اتنی بڑھ جاتی کہ میں بیٹھ یا لیٹ بھی نہ سکتی تھی۔ پھر میں نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر آپ کا ’’ معدے کا السر کورس‘‘ استعمال کرنا شروع کیا۔ پہلے پوری ترتیب کے مطابق نہیں کرسکی پھر آہستہ آہستہ روٹین بنی تو دوسرے ہفتے ہی اس کا رزلٹ ملنا شروع ہوگیا۔دراصل میں نے انگریزی ادویات کا استعمال کثرت سے کیا جس سے معدے کا السر ہوگیا۔ انگریزی ادویات ہر وقت میرے پرس میں رہتی ہر جاننے والی مجھے ایک ہی لفظ کہتی ہے تم تو میڈیکل سٹور ساتھ لیے پھرتی ہو‘ کیوں کھاتی ہو اتنی ادویات؟معدے کی تکلیف سے جان چھوٹ ہی نہیں رہی تھی تھوڑا سا بھی کھانا زیادہ کھاتی تو معدے میں جلن‘ درد‘ ساری ساری رات رہتا جس وجہ سے میں سو بھی نہیں پاتی لیکن جب سے عبقری دواخانہ کی دوا ’’معدہ کا السر کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا تو چند ہفتوں میں ہی میرا معدہ آہستہ آہستہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔اب درد کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہا۔اب ملنے والے خواتین کہتی ہیں کہ تمہارا ادویات سے بھرا ہوا پرس کہاں ہے؟ تو میں کہتی ہوں کہ عبقری کی مہربانی سے ادویات سے بھرے پرس سے جان چھوٹ گئی۔ (ص ۔ الف )۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں