محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے‘ آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے اور اس میں ٹوٹکے اور وظیفے استعمال میں لاتے رہتے ہیں اور آپ کی ادویات بھی میں نے استعمال کی ہیں وہ بھی بہت تیربہدف ہیں خاص کرجو میرے زیراستعمال رہیں اور جنہوں نے مجھے بہت زیادہ فائدہ دیا وہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ اور’’ ہاضم خاص ‘‘ ہیں۔میرے ساتھ بچپن سے ایک مسئلہ تھا پہلے تو مجھے بھوک ہی نہ لگتی اگر کچھ زبردستی کھالیتا تو کھانا ہضم ہی نہیں ہوتا تھا۔ بہت پریشان رہتا کہ کھانا ہضم کیوں نہیں ہوتا‘ والدین نے مجھے بے شمار سیرپ استعمال کروائے‘ خود ذرا بڑا ہوا تو کافی انگریزی ادویات استعمال کیں مگر کچھ فرق نہ پڑتا بلکہ ادویات کھا کھا کر معدہ مزید خراب ہوگیا۔ میری بڑی بہن کی سہیلی نے ایک مرتبہ اسے عبقری رسالہ دیا اور وہ گھر لے آئی‘ عبقری پڑھنا شروع کیا تو زندگی میں بہت بہتری آئی‘ اپنے امراض کے علاج کیلئے عبقری رسالہ کے آخر میں دی گئی ادویات کے متعلق پڑھا تو میں نے اپنے شہر میں موجود عبقری ایجنسی پر رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ مجھے ’’ہاضم خاص‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ چاہیے۔ انہوں نے مجھے فراہم کردی‘ بس لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق میں نے ادویات کا استعمال شروع کردیا۔ چند ہفتوں کے استعمال سے ہی میری طبیعت سنبھلنا شروع ہوئی‘ میں نے جوہرشفاء مدینہ کی پانچ ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کیں جبکہ ہاضم خاص کا تومیرا گھر کیا ہمارا پورا محلہ دیوانہ ہوگیا ہے۔
اللہ کریم کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے ان ادویات کے وسیلہ سے شفاء سے نوازا ہے۔ میری صحت دن بدن بہتر ہوگئی‘ چہرے پر رونق لوٹ آئی‘ آنکھیں اندر کو دھنس چکی تھیں جو کہ اب بارونق ہورہی ہیں‘ خوب بھوک لگتی ہے اور خوب ہی کھاتا ہے‘ کھانا جزو بدن بننا شروع ہوگیا ہے۔ اب تو عبقری رسالہ ہمارے گھر کی رونق بن چکا ہے ‘ میں جہاں عبقری ادارہ کو دعائیں دیتا ہوں وہی اپنی بہن اور اس کی بہن کو بھی دعاؤں سے نوازتا ہوں جن کے وسیلے سے مجھے عبقری رسالہ ملا۔ اور آج میں شفاء یاب ہوں۔ (شعبان علی ‘راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں