میں نےدیکھا کہ میرے نکاح یا پھر شادی کی تقریب ہے۔ ابو گاڑی لائے ہیں۔ میں تیار نہیں ہوئی ہوں اور امی، ابو بھی کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ ابو تھوڑے سے پریشان لگ رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ابو میرے چلے جانے سے زیادہ دکھی محسوس ہورہے ہیں۔ امی بھی بس ایسے ہی بیٹھی ہیں، میں اور میری بڑی بہن گاڑی کے اندر بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ گاڑی صحن میں ہی کھڑی ہے۔ ابو صحن میں چار پائی پر منہ جھکائے بیٹھے ہیں کہ اچانک گاڑی سامنے دیوار سے ٹکرا کر الٹ جاتی ہے، پھر ابو اسے سیدھا کردیتے ہیں۔ وہ ویسے ہی سجی سنوری ہوتی ہے۔ اسے کچھ نقصان نہیں ہوتا۔ مہمان بیٹھے ہوئے ہیں۔ میری ممانی مجھے کہتی ہیں کہ بارات کب تک آئے گی؟ میں انہیں کہتی ہوں کہ امی سے پوچھیں مجھے کیا پتہ۔ اتنا کہہ کر اپنے کمرے میں آتی ہو، وہاں میری کزنز اور بہنیں بیٹھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ چلو تمہاری شادی ہو جائے گی تو پھر تم ہماری شادی کروانا، ہمیں سجانا اور سنوارنا، میں اسے مسکرا کر دیکھتی ہوں پھر اپنے آپ کو دیکھتی ہوں، میں ویسے ہی کپڑوں میں ہوتی ہوں جیسے کہ عام طور پر گھر میں ہوتی ہوں۔ باہر ابو اور امی پریشان ہوتے ہیں کہ بارات ابھی تک نہیں آئی، ایک ایک کرکے مہمان چلے جاتے ہیں لیکن بارات نہیں آئی۔ پھر رات کے دو بجے جاتے ہیں میری بھانجی (ی) دوڑتی ہوئی اندر داخل ہوتی ہے اور امی سے کہتی ہے کہ ہم آگئے اور بارات بھی آگئی۔(ل۔لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ جس جگہ آپ پسند کرتی ہیں، ممکن ہے کہ وہیں پر آپ کا رشتہ طے پاجائے۔ تاہم اس معاملے میں دیر لگ سکتی ہے۔ آپ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد 489مرتبہ یَافَتَّاحُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں