حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کے ساتھ ساتھ آپ نے مجھے دو انمول خزانہ رمضان 2014 میں مجھے آپ نے عنایت فرمایا تھا‘ اس وظیفہ نے مجھے ایسے کمالات کھلتی آنکھوں سے دکھائے کہ آج تک حیران ہوں‘ اس وظیفہ کے دوران میری شادی ہوگئی۔ الحمد اللہ اس انمول خزانہ نے مجھے جلد ہی برے لوگوں سے بچالیا‘ مجھ پر قریبی رشتہ داروں نے بہت گندے سفلی عمل کیے مگر میں نے’’ انمول خزانہ‘‘ کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور انمول خزانہ نے مجھے بُرے لوگوں کے چنگل سے نکال دیا۔ شادی تو 22 دن تک چل سکی مگر انمول خزانہ نے مجھے آزاد کرادیا اور میں نے اسی میں اللہ کریم کی بہتری سمجھی اور صبر سے کام لیا اور آپ نے جو مجھے وظیفہ بتایا اور اور موتی مسجد کے نوافل باقاعدگی سے جاری ہیں۔
عبقری روحانی(چلہ) اجتماع 2017ء میں‘ میںتو اپنی مصروفیات کی وجہ سے شامل نہ ہوسکی مگر میری والدہ کو اس اجتماع میں ایک بہت بڑا خزانہ رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ (القصص۲۴) ملا۔ روحانی اجتماع کے دوران درس میں آپ نے یہ خزانہ بتایا تھا کہ سورۂ قصص کی آیت نمبر24میں رزق کا خزانہ بھی ہے اور ہر مشکل ‘ پریشانی‘ جادو‘ جنات‘ بندش کا حل بھی ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ جو شخص روزانہ اس آیت کی ایک تسبیح پڑھ کر آسمان کی طرف پھونگ مارے گا اسے برکت‘ عزت‘ دولت بلکہ رزق کے انبار اور حور جیسی بیویاں ملیں گی اور ہمارے ساتھ بلکہ ایسا ہی ہوا میرے دونوں دبئی والے بھائی جن کو دبئی میں بغیر پیسوں فری ویزے ملے تھے‘ اور وہاں جاکر انہیں کمپنیوں میں منیجر کے عہدے ملے۔ اب الحمدللہ! انہیں دو اکٹھی بہنوں کے رشتے ملے ہیں‘ دونوں انتہائی نیک‘ خوبصورت اور پڑھی لکھی‘ ابھی ایک ہفتہ پہلے ہی ہم ان کی منگنی کرکے آئے ہیں۔
رزق سے برسات
سورئہ مائدہ کی آیت نمبر114 کا ہے جب بھی رمضان آتا ہے یہ آیت پڑھتے ہیں پھر تو پتہ نہیں آسمان سے کہیں جگہ سے سوراخ ہوتا ہے اور ہم رزق سنبھالتے سنبھالتے تھک جاتے ہیں اور ساتھ میں شکر ادا کرتے کرتے بس چھ سال ہوگئےیہ آیت پڑھی آسمان کی طرف جونہی پھونک ماری ادھر سے رزق کی برسات۔
پہلے فقیر تھے اب لاکھوں کا لنگر چلتا ہے
سورئہ الکوثر 129دفعہ کا روزانہ کا عمل اور اپنے بچوں کی ماہانہ انکم میں سے 2½ فیصد عشر نکالنے کا ہے اور اپنے اناج یعنی گندم جو سالانہ زمینوں میں کٹائی کے بعد گھر آتی ہے‘ اس کا بھی 2½ عشر نکالنے کا ہے۔ اس سے پہلے ہم فقیر تھے اور غلہ جلد ختم ہو جاتا تھا‘ برکت نہیں تھی اب ان اعمال کی بدولت عالم یہ ہے کہ اپنے علاقے کی ساری مساجد ہیں ہمارا ہر مہینہ 2½جاتا ہے اور مساجد کے انتظامیہ والے بھی ہم پر حیران ہیں‘ تقریباً ہر ہفتہ مسجدوں میں یا تو پیسے یا پھر مزدوروں کا کھانا جاتا ہے اوردعائیں جو ملتی ہیں ان کا تو شمار ہی نہیں۔
بہن کا مال کھانے کی عبرتناک سزا
ماموں جو امی کا زمین کا حصہ کھا گئے ان پر زوال آیا‘ ان سے نہ جانے کیسےبندے قتل ہوگئے اور وہ رات کے وقت 18 سال بعد اچانک مدد مانگنے آئے کہ مجھے پناہ دو پولیس میرا تعاقب کررہی ہے۔ مجھے آپا معاف کردوں‘ اللہ نے مجھے بہت بڑی سزا دے دی اب سر پر چھت نہیں ہے‘ پراپرٹی میں تو گیارہ گھر لاہور میں تو بنالیے، مگر اللہ تعالیٰ نے بہت بڑی آزمائش میں ڈال دیا۔ ہم نے دو انمول خزانہ وظیفہ کیا تھا۔آخر میں یہی کہنا چاہوگی آج ہم خوشحال ان وظائف اور مشاہدات کی بدولت ہیں۔ (ک،ف،گوجر خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں