ہارٹ کے لیے:کشمش جو گول چھوٹے سائز میں ہوتی ہے‘ زردہ وغیرہ پکانے کیلئے دیگوں کا جو سامان بیچتے ہے ان کے پاس ہوتی ہے‘ گیارہ دانے لیکر گیارہ دفعہ درود پاک پڑھ کر آدھی پیالی گلاب کے عرق میں عشاء کی نماز کے بعد پڑھ کر ڈبو دیں‘ صبح نہار لیں تودل کو طاقت ملتی ہے‘ ہارٹ کا مریض ٹھیک ہو جاتا ہے ۔400 تک کے شوگر کا نسخہ:چھوٹی میتھی یعنی کراچی والی‘ چھوٹے پتوں والی میتھی 27 یا 12 گٹھی لیکر اچھی طرح دھولیں پھر ہلدی والے پانی میں آدھا پونا گھنٹہ رکھیں تاکہ اس کی کڑواہٹ ختم ہو جائے پھر اسے کپڑے پر پھیلا کر سکھا لیں پھر اسے توے پر سینک لیں جلنے نہ پائے جب اچھی طرح کڑکڑائے تواسے ہاتھ سے مسل کر شیشے کی بوتل میں بھر کر رکھ لیں‘ خوراک ایک چائے والا چمچ ‘میتھی ایک کھانے والا چمچ‘ دہی اور ایک گلاس پانی میں مکس کر کے لسی بناکر پی لیں‘ چالیس دن پینے سے شوگر ختم ہو جائے گی۔ یہ نسخہ آزمایا ہوا ہے ایک بچے کو تھی جس کے ہاتھ پائوں گلے ہوئے تھے دارچینی کو توے پر روسٹ کرکے اس کا پائوڈر صبح نہار منہ لینے سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے اور گڑ لینے سے انسولین کے انجکشن چھوٹ جاتے ہیں کیونکہ گڑ انسولین بناتا ہے کھانے کےبعد گڑ لازمی لیں۔آتشک اور گنٹھیا کا بے ضرر علاج:ڈنڈا تھوہرکا دودھ لیں اور آدھا پائو چنے کی دال بھی لیکر اس میں یہ دودھ ملا دیں پھر اس کو کسی مٹی کے برتن میں ڈال کر اس میں اس قدر دودھ ڈالیں کہ دال اس میں ڈوب جائے اس کو چوبیس گھنٹے پڑا رہنے دیں‘ اس دوران وہ نرم ہو جائے گی پھر رگڑ کر اس کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنالیں پھر اسے ایک پائو پختہ گھی میں بڑوں کی مانند تل لیں‘ ٹکیہ اس گھی میں سرخ ہو جائیں تو گھی سے نکال لیں‘ گھی صاف کرکے نکال لیں‘ ٹکیاں تلی ہو بیکار میں وہ پھینک دیں‘ گھی کی نخود کے برابر تعداد لیکر ملائی یا مکھن میں اسے لپیٹ کر کھا لیں‘ کھانے میں چبانا نہیں ہے بلکہ آپ اسے صرف نگل لیں گے اور پھر ایک ہفتہ بیسن کی روٹی اور بلانمک گھی کھائیں‘ جوڑوں کا درد اور آتشک کا نشان بھی باقی نہ رہے گا اگر اس کو ایک ہفتہ میں مکمل شفاء نہ ہوتو ایک ہفتہ چھوڑ کر پھر ایک ہفتہ کھائیں یقیناً شفا ہوگی۔رنگ گورا کرنے کیلئے:رنگ گورا کرنے کیلئے دودھ آدھا کپ‘ چاول آدھا کپ‘ سٹرابری یا ٹماٹر ایک عدد‘ امرود سکن اتار کر بیج اور گودہ بلینڈ کرکے چہرے پر اچھی طرح لگائیں‘ پانچ منٹ لگا رہنے دیں پھر انگلیوں سے مساج کرکے دھولیں‘ سکن شاداب اور چمکنے لگتی ہے اور داغ بھی دور ہو جاتے ہیں۔ یہ مردوں اور عورتوں کے دانوں کیلئے ہے‘ بیسن 2چمچ دہی ایک چمچ، خشخاش ایک چمچ، چاول یا جَو کا آٹا دو چمچ، دودھ ایک چمچ یا ڈریا فرش دس منٹ چھوڑ دیں پھر دھولیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں