محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے چار ماہ ہوگئے ہیں‘اس رسالہ کی بہت برکات ہیں‘ مجھے صحت کی بہاریں اسی شمارے کے توسط سے ہی تو ملی ہیں۔ گزشتہ دو سال سے بیمار ہوں‘ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ مجھے کالایرقان یعنی ہیپاٹائٹس سی کا مرض ہے‘ بہت ڈاکٹروں سے علاج کروایا‘ ٹیکوں کا کورس کیا مگر چند ہفتوں بعد ہی طبیعت دوبارہ بگڑ جاتی‘ عبقری دواخانہ آنے سے پہلے انگریزی ادویات کا بے دریغ استعمال کیا تھاجس سے بلڈیشر ہائی رہنا شروع ہوگیا۔ طبیعت بوجھل بوجھل سی رہتی پھر میری ہمسائی نے مجھے ایک مرتبہ عبقری رسالہ دیا ‘ میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ اسی شمارے میں عبقری ادویات کا تعارف ملا‘ پڑھا دل میں امید بر آئی کہ مجھے بھی ایک مرتبہ عبقری دواخانہ میں ضرور جانا چاہیے۔ میں نے اپنی ہمسائی سے بات کی اس نے کہاکہ تم صبح ہی میرے ساتھ عبقری دواخانہ چلنا ان شاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ پھر میں اگلے ہی دن صبح اس کے ساتھ عبقری دواخانہ آئی جہاں حکیم صاحب کے اسسٹنٹ نے میرا چیک اپ کیا اور مجھے ہیپاٹائٹس کی شکایت بتائی‘ساتھ ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ دیا میں نے پابندی کے ساتھ اس کا استعمال کیا اب اللہ کریم کا شکر ہے کہ مجھے’ ہیپاٹائٹس ‘سے سترفیصد نجات مل چکی ہے اور میں روزمرہ کی طرح اپنے گھر کے کام خود کرتی ہوں‘ بیماری میں کام والی لگوائی ہوئی تھی۔ ظاہر ہے اس کو بھی مہینہ کے بنیاد پر پیسے دینے ہوتے تھے اور اپنی ادویات پر بھی پیسے خرچ ہوتے تھے لیکن اب میں صحت مند ہوں ‘ گھر کے کام خودکرنا شروع ہوگئی ہوں۔اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے عبقری کو دعائیں دیتی ہوں‘ عبقری رسالہ تو اب ہمارے گھر کی ضرورت ہے۔ اس میں موجود اکثر ٹوٹکے میں آزماتی ہوں سوفیصد کامیاب پائے۔ گھر میں کسی کو کچھ ہوجائے اب سب سے پہلے عبقری ادویات پر نظر جاتی ہے۔ چھوٹی موٹی بیماریوں کا علاج ہم گھر پر خود ہی کرلیتے ہیں۔ (عائشہ ارشد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں