محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بال بہت روکھے‘ سر میں بہت زیادہ خشکی اور دانے نکلتے تھے‘ جس کی وجہ سے میں نے عبقری دواخانہ سے ’’طب نبوی ہیئر آئل اور طب نبوی ہئیرپاؤڈر‘‘ لیا‘ اور بتائے گئے طریقے سے اس کا استعمال شروع کردیا‘ الحمدللہ چند ہفتوں میں ہی میرے بالوں کے مسائل ختم ہوگئے‘ سر سے خشکی جو کہ کسی ڈینڈرف شیمپو سے نہ گئی اس تیل اور پاؤڈر کے چند دن کے استعمال سے چلی گئی۔ شروع میں لگانے سے سر میں ہلکی سے چبھن کا احساس ہوا لیکن آہستہ آہستہ پھر وہ ختم ہوگیا۔ میری کزن کا ایک بیٹا تھا اس کے سر سے دانے اور پھنسیاں ختم نہ ہوتی تھیں‘ وہ اتنی خارش کرتا کہ زخم بن جاتے‘ میری کزن نے جلد کے بہت ڈاکٹروں کو دکھایا‘ انجکشن لگائے‘مہنگی مہنگی کریمیں اور مرہم استعمال کیں۔ وہ ایک مرتبہ اپنے بیٹے کے ہمراہ ہمارے گھر آئیں‘ تو میں نے اپنی کزن کو یہ پاؤڈر اور آئل اپنے بیٹے کو لگانے کیلئے دیا‘ میری کزن تھوڑا سا پاؤڈر اور تیل اپنے ساتھ لے گئی‘ ایک ہفتے کے بعد ہی میری کزن کا فون آیا کہ یہ دونوں چیزیں تو کمال کی ہیں‘ انہوں نے میری پریشانی تو ایسے دور کردی کہ مجھے یقین ہی نہیں آرہا کیونکہ میں نے بہت مہنگےمہنگے ڈاکٹروں سےا نجکشن بھی لگائے تھے اورمہنگی سے مہنگی کریمیں بھی استعمال کیں تھیں ان سے میرے بیٹے کو فرق تک نہ پڑرہا تھا مگر اس تیل اور پاؤڈر کو صرف صبح و شام پانچ دن لگایا ہے میرے بیٹے کا سر تمام دانوں سے بالکل صاف ہوگیا ہے اور بال بھی خوبصورت و ملائم ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ! اب وہ بھی عبقری رسالہ پڑھتے ہیں اور عبقری کی ادویات پر سوفیصد یقین رکھتے ہیں‘ جس کو بھی پریشان دیکھتے ہیں اس کو عبقری رسالہ اور اس کی خالص جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات کا ضرور بتاتے ہیں۔(محمد رستم میر ۔ آزاد کشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں