محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شادی سے پہلے ہی میری اہلیہ کو بالوں کے مسائل تھے‘ شادی کے بعد یہ مسائل گھمبیر ہوگئے کچھ ہمارے علاقہ کا پانی بھی میری اہلیہ کو شاید راس نہ آیا‘ وہ جب بھی اس پانی سے سر کو دھوتی تو بال مزید الجھ جاتے۔ میں نے اہلیہ کی پریشانی دور کرنے کیلئے مہنگے سے مہنگا شیمپو اور کنڈیشنر لاکر اسے دیا مگر ان سے اس کے بال مزید ٹوٹنا اور شروع ہوگئے‘ بعض دفعہ تو وہ کنگھی میں اپنے بال دیکھ کر رونا ہی شروع ہوجاتی جو مجھ سے دیکھا نہ جاتا۔ ایک دن ہماری ایک ہمسائی نے میری اہلیہ کو عبقری رسالہ کے متعلق بتایا‘ اس نے مجھ سے فون پر بات کی اور کہا کہ آپ آتے ہوئے بک سٹال سے عبقری رسالہ لیکر آئیں۔ میں پہلے تو نام سن کر حیران ہوا کہ کون سا میگزین ہے۔ جب میں بک سٹال پر پہنچا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ دکان دار نے مجھے بتایا کہ عبقری رسالہ تو آتے ہی بک جاتا ہے‘ میرے پاس کوئی کاپی دستیاب نہیں ہے‘ میں نے اس سے کہا کہ آپ کے پاس کوئی پرانا عبقری پڑا ہے تو وہ دکھا دیں‘ انہوں نے ایک سال پرانا عبقری رسالہ جس کا ٹائٹل پیج ختم ہوچکا تھا نکال کر مجھے تھما دیا اور کہا کہ آپ یہ لے جائیں۔ اسی دھول میں اٹے عبقری نے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا‘ میں وہ شمارہ گھر لے گیا‘ اہلیہ کو دیا تو اہلیہ نے پوچھا یہ کیا لے آئے؟ میں نے بتایا کہ عبقری اگلے ماہ کی یکم تاریخ کو جاکر ملے گا‘ جب اہلیہ نے اسے پڑھا تو اگلے دن مجھے بتایا کہ یہ شمارہ تو بہت ہی شاندار ہے‘ آپ بھی پڑھیے اس میں بہت شاندار وظائف اورنسخہ جات ہیں‘ اس کے آخری صفحات میں ’’طب نبوی ہیئرآئل‘‘ کے متعلق پڑھا‘ عبقری دفتر فون کرکے بذریعہ ڈاک منگوایا‘ اہلیہ نے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیا۔ صرف چار تیل کی چار بوتلیں میری اہلیہ نے استعمال کیں تو میری اہلیہ کے بال گرنا بند ہوگئے‘ بال گھنے اور لمبے ہوگئے۔ اب الحمدللہ! ہر مہینے کے شروع میں راشن گھر لاؤں یا نہ لاؤں عبقری سب سے پہلے گھر آتا ہے‘ اس میں موجود بے شمار ٹوٹکےاور نسخہ جات مختلف مسائل میں ہم نے آزمائے اور بہترین فوائد حاصل کیے۔ اکثر پریشانی و مشکلات اگر آتی ہے تو عبقری سے دیکھ کر ہی وظائف پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ کرم فرمادیتے ہیں۔ (ش، اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں