Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بے جان ٹانگوں میں جان اس عمل کی برکت سے آئی

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ٹانگیں بہت کمزور تھیں اعصابی کمزوری بہت زیادہ ہے۔ اس لیے کھڑی ہو کر نماز پڑھنے سے قاصر تھی صرف پہلی رکعت کھڑی ہو کے پڑھتی باقی ساری بیٹھ کے پڑھتی اس کے علاوہ ایک اور چیز تھی نماز پڑھتی تو باقاعدگی سے تھی مگر تاخیر کرکرکے جب آخری وقت ہوتا تو جلدی جلدی بس فرض پڑھ لیتی منہ پر ہاتھ پھیر لیتی صرف ایک دعا پڑھ کے جسے تمام دعائوں کی جامع مسنون دعا کہا جاتا ہے ’’اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُـحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُـحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنْتَ المُسْتَعَانُ، وَعَلَيْكَ البَلَاغُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ‘‘یہ دعا جلدی جلدی پڑھتی منہ پر ہاتھ پھیر کے فوراً اٹھ کھڑی ہوتی حالانکہ حافظہ، عالمہ ہوں مگر پھر بھی عبادات میں کوئی مزا نہیں آتا تھا۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ’’یَاقَھَّارُ‘‘ پانی میں پائوں رکھ کے پڑھنے والا عمل کیا پہلے گیارہ دن کیا پھر دوسری بار گیارہ دن کیا پھر ایسا محسوس ہوا کہ میری ٹانگوں میں جان واپس آرہی ہے اور نماز بھی مکمل ہوگئی۔ حتیٰ کہ عشاء کی 17رکعتیں مکمل و دلجمعی کے ساتھ اور بہت سہولت کیساتھ پڑھنے جائیں۔ میں نے 7ماہ تک یہ عمل کیا بہت فوائد حاصل ہوئے۔
یَااَللہ یَاوَدُوْدُ کے فوائد:میرے خاوند مجھے کسی اللہ والے کے پاس لے گئے‘ انہوں نے میاں بیوی میں اتفاق کے لیے ’’وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّیْ(طٰہٰ39)، عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّـجْعَلَ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْـهُمْ مَّوَدَّةً (الممتحنہ7)کیساتھ یَااَللہ یَاوَدُوْدُ کھلا پڑھنے کو دیا۔ مگر میں نے یہ اسم اور آیات پابندی کے ساتھ تو نہ پڑھیں مگر نماز پڑھتے ہوئے رو رو کےاللہ کو پکارا یَاوَدُوْدُ بیٹھ کے نمازمیری عمر بیت چلی‘ میں نے اب بیٹھ کر نماز نہیںپڑھنی ‘ مجھے ہمت دے‘ میری جوانی گزرتی جارہی بڑھاپے میں تو سبھی بیٹھ کے ہی پڑھتے ہیں ایسا کوئی قبولیت لمحہ تھا رونا تڑپنا کام آیا پھر سے قوت بحال ہوگئی اور اب میں کھڑی ہوکر نماز پڑھتی ہوں۔(ا۔ص، دینہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 049 reviews.