محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے ملنے والے ایک ڈاکٹر بہت نیک تھے ‘ سال پہلے وفات پاچکے۔ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد ان کے بچوں کا گھر فروخت ہوگیا‘ بچوں کی نوکریاں بھی ختم ہوگئی گھر کرائے پر‘ ہر وقت پریشانی ‘گھر میں لڑائی جھگڑے بھی شروع ہوگئے حتیٰ کہ ایک سال اسی پریشانی میں گزر گیا پھر میں نے ان کو یَاقَھَّارُ کا تھال والا عمل بتایا جس کا ان کو بہت جلد فائدہ ہوا تقریباً ایک ہفتے کے اندر ایک بچے کو نوکری مل گئی اور دو بچوں کی سی وی جمع کروادی ہے اور ان لوگوں کا ایک پلاٹ تھا جو کہ بہت کم قیمت پر فروخت ہورہا تھا لیکن یاقہار کے عمل کرنے سے وہ پلاٹ بھی اچھے داموں فروخت ہوچکا ہے اور اب وہ لوگ اپنا گھر بھی لے رہے ہیں ان کے مسائل بھی حل ہورہے ہیں اور عمل کی برکت سے گھر سے لڑائی جھگڑے بھی ختم ہوچکے ہیں اور گھر میں سکون بھی آگیا ہے۔
محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ وظیفے کی برکت
میں اس سال چوتھی مرتبہ عبقری روحانی احتجاع میں شریک ہوئی ہوں پہلی بار مجھے کارڈ ملا مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُرَّسُوْلُ اللہِ والا یہ وظیفہ میں ہر نماز کے بعد 35 بار پڑھتی ہوں اس عمل کی برکت سے میرے بچوں کے کاروبار بھی اچھے ہوگئے اور فرمانبردار بھی ہوگئے ہیں۔
جن کے گھٹنے ختم ہوچکے ان کیلئےکامیاب نسخہ
میرے گھٹنے کے جوڑ بھی خراب ہوچکے تھے ڈاکٹرز نے کہا آپریشن ہوگا پھر میں نے ایک ٹوٹکہ پڑھا کہ گوندکیکر اور گوند کتیرا لے کر وہ میں نے استعمال کیا آپ نے بتایا تھا ایک پائو گرند کیکر ایک چھٹانک گوند کتیرا یہ میں نے استعمال کیا اسکے استعمال سے میرے گھٹنے ٹھیک ہوگئے اور اس کے علاوہ آپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر سانس روک کر پڑھنا ہے سَلامٌ قَوْلاً مِن رَّبٍّ رَّحِيمٍ اس کے پڑھنے سے میرے گھٹنوں کے درد کو آرام ملا ہے اور اجتماع میں آنے کی بھی مجھے بہت فیوض و برکات ملی ہے نماز کی پابندی بھی ملی ہے اور گھر میں بھی سکون ملا ہے۔ (محمد مشتاق،رحیم یار خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں