اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر65: نوجوانوں کی جنسی الجھنیں علاج نبویؐ اور جدید سائنس: کتاب نوجوانوں کی جنسی الجھنیں علاج نبویؐ اور جدید سائنس‘‘ تالیف کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دراصل ایک ایسا خوف اور ایک ایسا امن جس کو شرم کی زبان میں جنس کہتے ہیں خوف اس لیے کہ اگر اس کا غلط استعمال ہوا تو دنیا اور آخرت بالکل برباد اور اگر اس کا درست اور شرعی استعمال ہوا تو اس سے دنیا اور عالم میں امن اور آخرت میں بھی ہمیشہ کا امن ہی امن ہوگا۔ کبھی غور اور فکر کے دامن کو تھام کر احساس ہوا کہ آج کا جوان‘ مرد اور بوڑھا کیا اپنے آپ کو مکمل تندرست اور تنومند محسوس کررہا ہے کیونکہ میری زندگی مسلسل معالجاتی زندگی ہے جس میں ہمہ وقت مریضوں سے واسطہ اور رابطہ رہتا ہے ہر مرض کے مریض دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ کتاب معاشرےکی اصلاح اورفلاح کا ذریعہ بنی‘ جس کا ثبوت بے پناہ خطوط او ر فون کالز ہیں۔ آئیے ہم اخلاقی حصار کو تھامتے ہوئے اس کتاب کی ورق گردانی کریں اور معاشرے سے جنسی امراض اور الجھنوں کا خاتمہ کریں۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات کی تحریروں اور کتب سے مواد لیا گیا ان کے نام یہ ہیں:۔ حکیم محمد عبداللہ۔ مظہرالحق آلہ آباد۔مسعود احمد برکاتی۔ حکیم محمد فاروق نظامی ۔سید ابوالانشاء۔جان اسٹرتھر۔ ڈاکٹر ارک فروم۔مارگری فرے۔وائٹ اسٹکنگ فیٹلس کلشن۔ پرل اینڈ لوفیس۔مسٹر کینتھ واکر۔ازپونٹے گازا۔مسٹر لوئی ڈبلن۔ کتاب: مشکوٰۃ کتاب النکاح۔نئی جوانی کی تلاش۔ہمدرد صحت۔ماہنامہ العلاج۔مغرب اور شادی کا نظریہ۔امریکہ میں جنسی المیہ۔برطانوی جنسی جرائم۔خوبیاں اور خرابیاں۔جانوروں کی نفسیات۔میڈیکل سائنس اینڈ ہیومن۔محبت)۔۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں