محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہم سب گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ میرے پاس دو آزمودہ ٹوٹکے ہیں اور میں یہ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔
جلدی خارش کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ:جس انسان کی جلد کی خارش نہ جاتی ہو اور علاج کروا کر تھک گیا ہو تو وہ یہ ٹوٹکہ آزمائے ‘100فیصد اثر کرے گا مجھے خود کو بہت زیادہ خارش تھی ‘ بہت ادویات‘ لوشن استعمال کیے مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا جیسے ہی لوشن کا اثر ختم ہوتا خارش دوبارہ شروع ہوجاتی‘ مجھے کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا‘ میں نے اسی دن آزمایا پہلی مرتبہ استعمال کرنے سے ہی فرق پڑگیا‘ مزید چند دن استعمال کرنےسے میری خارش ختم ہوگئی پھر میں نے یہ کتنے ہی لوگوں کو بتایا اور ان کو بھی شفا ملی۔طریقہ کار: تمباکو تھوڑا سا (ایک مٹھی بھر) پانی میں ڈال کر پانی ابال لیں‘ اس کے بعد پانی کو چھان کر تمباکو کو پانی سے الگ کرلیں اور گرم پانی کو ٹھنڈے پانی میں مکس کرکے (حسب ضرورت) اس سے نہالیں۔ یاد رکھیں کہ پانی سر پر نہیں ڈالنا اور نہ ہی آنکھوں میں جائے‘ نہانے کے بعد جسم کو تولیے سے نہیں صاف کرنابلکہ گیلے جسم پر ہی کپڑے پہن لیں انشاء اللہ جلدی خارش سے نجات مل جائے گی۔بخار کے لیے:جس کسی کا بخار نہ جاتا ہو تو ایک بوٹی جس کا نام ’’موکڑی‘‘ ہوتا ہے‘ یہ ایک کانٹے دار پودا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ چھوٹے چھوٹے پیلے رنگ کے ٹوٹے ہوتے ہیں‘ اس پودے کو آگ پر رکھ دیں تاکہ اس کے کانٹے جل جائیں پھر اس پودے کو کڑاہی میں پکالیں اور اس کڑاہی والے سالن کو استعمال کریں‘ ان شاء اللہ بخار ٹوٹ جائے گا۔(سعد علی، ہری پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں