محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں شعبان المبارک میں آپ کے ایک درس میں شریک ہوئی‘ تب سے اب تک درس سنتی ہوں‘ رسالہ پڑھتی ہوں۔ میں حاسدین کےجھگڑوں سے بہت پریشان تھی۔ اس عمل سے مجھے ہر وقت کی لڑائی سے نجات مل گئی وہ عمل یہ ہے :حاسدین کے شر سے بچائو کا وظیفہ:جس حاسد نے فتنہ برپا کیا ہو دکھ دینے کی انتہا کی ہو یہ تصور کریں کہ حضور نبی کریمﷺ کی جالیوں کے ساتھ میں نے مضبوطی کے ساتھ اس کے ناپاک ارادے کو باندھ دیا ہے اب دیکھتی ہوں کہ یہ کیسے ناحق کوئی کام کرے گا‘‘ اس عمل کو میں نےان کے (حاسدین کے)نام لے کر کیا اور اللہ کا شکر اللہ نے ہر وقت کے جھگڑے سے میری جان بچائی۔ اللہ آپ کو اجر عظیم سے نوازے (آمین)۔خارش کا آزمودہ ٹوٹکہ:میرے پاس خارش کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے وہ یہ کہ جس جگہ خارش ہو تھوڑا سا نمک لے کر اس جگہ تین چار مرتبہ رگڑیں انشاء اللہ خارش ختم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ خارش کے خاتمہ کے لیے سات دن نہار منہ صبح و شام چند پتے پودینہ اور چار پانچ سبز الائچی کا قہوہ پینے سے بھی خارش ختم ہو جاتی ہے۔زہریلا کیڑا کاٹ لے تو:اگر کوئی زہریلا کیڑا وغیرہ کاٹ لے تو فوری طور پر تھوڑا سا سرسوں کا تیل اور تھوڑا نمک ملا کر اس جگہ رگڑیں انشاء اللہ کیڑے کا زہر ختم ہو جائے گا۔ روحانی ٹوٹکہ برائے سکون :جب کوئی پریشان ہو اور دل پریشان ہوتو چہارم کلمہ دس مرتبہ پریشانی کا تصور کرکے پڑھیں انشاء اللہ سکون ملے گا۔رزق کے لیے:جو کوئی رزق کی پریشانی میں مبتلا ہو وہ فجر کی نماز کے بعد 90مرتبہ یَامَلِکُ پڑھے تنگدستی سے نجات ملے گی۔ (شیریں گل، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں