محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ مجھے رسا0لہ میرے ایک دوست نے گفٹ کیا تھا‘ میں اسے کسی اشتہاری حکیم کا رسالہ سمجھا تھا مگر گھر آکر جب پڑھا تو پڑھتا ہی چلا گیا۔ میری بیوی پر اثرات تھے‘ کچھ خبیث جنات مسلط تھے۔اکثر اس کو دوڑے پڑتے تھے۔کراچی کا کوئی عامل نہیں چھوڑا لیکن صرف پیسے گئے جن نہیںگیا۔عبقری رسالہ سے ’’گوشہدرود و سلام‘‘ کراچی کا معلوم ہوا۔ میں نے بمشکل بیوی کو قائل کیا اور ہم دونوں ایک صبح کو گوشہ درود و سلام پہنچ گئے‘ وہاں پہنچ کر بتائے گئے اعمال کیے‘ واپسی پر ہمیں ایک پیالہ دیا گیا جس پر کچھ الفاظ لکھے ہوئے تھے اوربتایا گیا کہ اسی پیالہ میں ہی پانی پینا ہے۔ میری اہلیہ نے اسی پیالہ میںپانی پینا شروع کردیا اس کے علاوہ ہمیں دم شدہ نمک اور پانی دیا گیا جسے ہم نے گھر میںآٹا‘ سالن اور پینے میںاستعمال کیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ گوشہ درود و سلام میں کیے گئے اعمال ‘ پیالہ ‘ نمک اور دم شدہ پانی سے میری اہلیہ آج بالکل تندرست ہے۔ سب سے خوش آئند بات ہوئی وہ یہ کہ ہمارا صرف آنے جانے کا کرایہ لگا اس کے علاوہ ہم سے وہاں کسی نے کسی بھی مد میں کوئی پیسے نہیں لیے۔ (سہیل اکبر‘کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں