یہ طب نبوی ﷺ کی خوشبودار دوا ہے ۔اس کا قرآن مجید میں ذکر یوں کیاگیا ہے ’’چنانچہ اگر وہ مقرب بندوں میں سے ہے تو عیش و آرام خوشبو اور نعمتوں کا باغ ہے‘‘بخاری و مسلم کی ایک حدیث کے مطابق نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ”جس کسی کو ریحان پیش کیا جائے وہ اس کو لینے سے انکار نہ کرے کیونکہ یہ اپنی خوشبو میں نہایت عمدہ اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے۔‘‘۔ریحان کے طبی فوائد: ریحان ایک مشہور پودا ہے ۔ یہ تمام قسم کی گندی اور زہریلی ہوا کو صاف کرتا ہے۔ اسے قدرتی دواؤں کی ماں اور جڑی بوٹیوں کی ملکہ کا خطاب بھی دیا جاتا ہے۔ہندو تو تلسی کے نام سے عبادت کا حصہ سمجھتے ہیں۔تحقیقات کے مطابق ریحان ہر عمدہ خوشگوار اور خوشبو دار پودے کو بھی کہاجاتا ہے ‘اسی پودے کو عرب والے ریحان کے نام سے جانتے ہیں‘ اور پسند کرتے ہیں۔مچھر اس کی خوشبو سے دور بھاگتے ہیں تمام اقسام کے حیات کے دفعیہ کے لیے ریحان اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ دودھ پیتے بچے سے لے کر سو سال کے بوڑھے تک یکساں مفید ہے۔ بخار کے لیے: اگر موسم گرما ہوتو پانچ پتے ریحان کے لے کر پانچ چھ دانہ سیاہ مرچ کے ساتھ گھوٹ کر پلانا چاہیے۔ اگر سردی کا موسم ہوتو پانچ سات پتے ہمراہ کالی مرچ ابال کر مع پتوں وغیرہ کے پی لینا چاہیے تمام قسم کے بخار اور وبائی بیماریاں دور ہو جائیں گی کیونکہ جہاں سرسالف کو دور کرنے کے لیے بے نظیر ہے وہاں گرمی دانے ختم کرنے کے لیے اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ زہر مارگزیدہ کے لیے: سانپ کے زہر کے لیے تخم ریحان 24 گرام، فلفل سیاہ 12 گرام گھوٹ کر پلانے سے زہر ختم ہو جائے گا۔روزمرہ استعمال: اگر ریحان کے دو پتے صبح کے وقت کھانے بعد کھا لیے جائیں تو تمام قسم کی وبائی امراض سے انسان محفوظ رہے گا۔روغن تلسی: ریحان کے پتے، پھول، بیج، لکڑی اور جڑ لے کر کوٹ لیں تمام چیزوں کے نصف پانی ملائیں اور پانی کے برابر روغن ملائیں نرم نرم آنچ پر پکائیں جب پانی جل جائے اور تیل خالص رہ جائے تو دست مال کر کے چھان لیں یہ تیل تمام قسم کے زخموں کے لیے مفید ہے۔بچوںکے امراض:اگر دودھ پینے والے بچوں کو متلی یا اسہال آئیں یہ ڈبہ اطفال ہوتو چار پانچ ریحان کے پتوں کا رس نکال کر بچوں کو چٹانا چاہیے انشاء اللہ فوراً آرام ہوگا۔
کھانسی کے لیے: تلسی کے پتوں کا رس نکال کر اس میں شہد ملا کر بار بار چٹانے سے کھانسی دور ہو جاتی ہے اور تپ دق کی وجہ سے آنے والی کھانسی میں کمی آتی ہے۔متلی اور اسہال: ریحان کے بیجوں کو گائے کے تازہ دودھ کے ساتھ ملا کرکے استعمال کرنا متلی اور اسہال کو فوری بند کرتا ہے۔جریان کے لیے: ریحان کے بیجوں کی کھیر بناکر قبض اور جریان کے مریضوں کواستعمال کرانا بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے پوشیدہ امراض میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں