محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!افحسبتم اور اذان کا عمل! عبقری سے اس عمل کا معلوم ہوا‘ اس عمل کے ایک نہیں‘ دو نہیں‘ چار نہیں بے شمار واقعات و مشاہدات ہیں۔ (۱)بخار سے شفاء،: پرانا ہڈیوں کا بخار اس عمل سے دور ہوا۔ (۲)غیر مرئی چیزوں کو شدید تکلیف پہنچی۔ صبح و شام درود شریف کےساتھ ہر دس منٹ بعد اس کے پڑھنے کا اہتمام کیا۔ اس کو ریکارڈ کرکے رات کو کانوں میں لگا کر سو گئی۔ اس کے علاوہ نماز میں سلام پھیرنے کے بعد اوّل آخر درود پاک سورئہ فاتحہ ایک بار سورئہ اخلاص تین بار پڑھ کر اس کے بعد سات بار اذان سات بارسورۂ مومنون کی آخری چار آیات(افحسبتم کا عمل) پڑھ کے سلام پھیرتی ہوں‘ عجیب طاقت اور تاثیر کا مشاہدہ ہوا جس میں بڑی چیز وساوس سے حفاظت ہے ورنہ گندے وساوس نے مجھے نیم پاگل بنا رکھا تھا۔ (۳)افحسبتم کے عمل سے نظر بد سے حفاظت:میرا بھانجا ماشاء اللہ بہت خوبصورت ہے اسے بہت جلد نظر لگ جاتی ہے۔ ساری رات روتا رہتا ہے‘ نہ سوتا ہے‘ نہ سونے دیتا ہے۔ اگربتیوں پر اذان اور افحسبتم کا عمل دم کیا اور اس کی دھونی سارے گھر میں دی اور اس کے بستر سمیت سب کے بستروں کا اسی اگربتی سے حصار کیا وہ ساری رات آرام سے سویا رہا۔
شوہرناراض بیوی کو واپس گھر لے گیا: میری بہن جو ایک سال سے ناراض ہوکر میکے میںبیٹھی ہوئی تھی‘ ان اگربتیوں کی دھونی کے بعد اگلے دن اس کا خاونداسے خود ہی ملنے آگیا‘ دوسرے دن وہ لوگ سسرال گئے‘ اپنے ساس سسر کو ملنے تیسرے دن اس کا خاوند اسے بولا فوراً سے پہلے تیار ہوجاؤ اور اپنے گھر کیلئے لوٹ آؤ۔ مجھے تمہاری ضرورت ہے‘ حالانکہ وہ گالیوں کے بنا نام ہی نہیں لیتا تھا اور گھر بھی الگ دینے کو تیار نہیں تھا۔ اب جب آیا تو بولا نئے گھر کیلئے پلاٹ پر بنیادیں رکھوا دی ہیں‘ جلدی گھر لوٹ آؤ۔ (۴)کوئی مسئلہ اٹک رہا ہو حل نہ سمجھ آرہا ہو، کوئی حاجت ہو اس کی تکمیل کے لیے افحسبتم اور اذان کا عمل تیر بہدف ثابت ہوتا ہے۔بیت الخلاء کی دعائوں کی برکات:بخار میں روحانی غسل کیا اس دعا کا اہتمام کیا یَاقَہَّارُ کیساتھ بہت فائدہ ہوا۔جذبوں میں حفاظت ملی، مسنون اعمال کی توفیق ملی۔ اللہ آپ کو اپنی شان کے مطابق جزاء خیر سے نوازے ۔ آمین۔(امینہ صادقہ ‘دینہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں