محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!2007 میں دو انمول خزانہ پڑھنا شروع کیا اور زندگی کے ہر مرحلہ اور معاملات میں تمام کام خود بخود بنتے چلے گئے۔ میرے شوہر مجھ سے انتہائی محبت کرتے تھے۔ میرا بیٹا کلاس میں سب سے آگے بلکہ سکول میں سب سے آگے تھا۔ میرے حاسد تباہ ہوچکے تھے۔ میری ایک بہت بری عادت’ غیبت‘ (پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرنا) کی وجہ سے مجھ سے وہ اثرات دور ہو جاتے تھے اور غیبت کی عادت ختم نہ ہوئی تو مجھے بشارت ہوئی مجھے اپنے سلسلہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ شاید میں اس اشارے کو صحیح طور پر سمجھ نہ پائی اور دو انمول خزانہ پڑھنا چھوڑ دیا اور میری جنت جہنم میں بدل گئی۔ مجھے شدید ذلت و رسوائی اٹھاناپڑی۔
شوہر کی محبت نفرت میں بدل گئی‘ میرا بیٹاجو پڑھائی‘ کھیل ‘ مقابلہ بازی سب میں سب سے آگے تھا‘ آہستہ آہستہ سب سے پیچھے چلا گیا‘ میرے حاسد ین نے دوبارہ سر اٹھالیے اور مجھے برباد کرنے میں کوئی سر اٹھا نہ رکھی۔ نو ماہ پہلے میں نےدوبارہ دو انمول خزانہ دوبارہ پڑھنا شروع کیا‘ جب مجھے پتہ چلا کہ دو انمول خزانہ عبقری والوں کا ہے۔ رمضان کے درس میں حکیم صاحب نے فرمایا آگے بڑھتے جائو پیچھے مڑ کے نہیں دیکھنا ورنہ پتھر کے ہو جائو گے۔ اس درس کے بعد جتنی بھی پریشانی آئی لیکن میں دو انمول خزانہ نہیں چھوڑتی گو کہ ابھی تک اس طرح سے فوائد حاصل نہیں ہوئے جیسا کہ پہلی بار میں ہوا لیکن امید ہے کہ انشاء اللہ ایک دن جنت اپنی پوری خوبصورتی کے ساتھ اور پوری رعنائیوں کے ساتھ دوبارہ میسر آئے گی۔ (اسماء بیگ، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں