Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ کوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صٖفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو کبھی بیکار نہ سمجھئے یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ۔ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

خواتین باکس بنائیں‘ زندگی میں آسانی لائیں!

قبض‘ بواسیر‘معدہ کے مسائل ایک چیز سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!قبض ، بواسیر، بادی، پیٹ کے کیڑے، موٹاپا، معدہ کے مسائل اور نجانے کتنی بیماریاں‘ صرف ایک ہی چیز سے ختم‘ رات کو سوتے وقت نیم کی نمولی کے دو عدد مغز ایک گلاس نیم گرم دودھ سے کھالیں آزمودہ ہے۔ خواتین بکس بنائیں بار بار اٹھنے کی زحمت سے بے خبر ہو جائیں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ جو صدقہ جاریہ کررہے ہیں اور جو عوام سے صدقہ جاریہ کروا رہے ہیں قابل تحسین ہے اللہ تعالیٰ آپ کو عمر بالخیر فرمائے آمین۔قارئین کرام آپ سب پر اللہ کی رحمتیں برکتیں ہوں آپ سب کیسے ہیں آج سات آٹھ سال بعد آپ کی خدمت میں ایک تحفہ لیکر حاضر ہوئی ہوں آپ سوچتے ہوں گے بھلا کون ہوسکتی ہے یہ شخصیت تو جی عرض کرتی ہوں جنوری 2011 شمارہ میں میرا انوکھا ٹوٹکہ دیسی مرغی کا انڈا والا ٹوٹکہ شائع ہوا تھا اب آپ سمجھ گئے ہوں گے اس سے لاکھوں کروڑوں عوام کا عبقری کی وساطت سے بھلا ہوا۔ آج بھی ایک انوکھی چیز لیکر حاضر ہوئی ہوں‘ میری بہنوں کو تجسس تو ضرور ہوگا وہ کیا ہے؟ نہیں نہیں ابھی نہیں بتانا آپ کو اور تجسس میں ڈالنا ہے پھر کہیں آپ کو پسند آئے گی پھر آپ کو قدر ہوگی ایسے انمول موتی ہم یوں ہی نہیں پھینکتے قدر والوں سناروں، جوہریوں کو لٹاتے ہیں۔ اچھا جی! میری اکثر بہنوں کو بھولنے کی شکایت ہوتی ہے‘ رات کوکھانا‘ دوا وغیرہ کھا کر پانی پی کر لیٹیں پھر بھی کوئی چیز پاس رکھنا یا کوئی ٹوٹکہ استعمال کرنا بھول جاتی ہیں‘ میرے بھائی بہن سب بنا سکتے ہیں ۔کیابناسکتے ہیں وہ کیا ہے؟ خواتین بکس‘ اس بکس میں رکھنے کے پہلے جو اس میں چیزیں رکھنی ہیں‘ وہ عرض کرتی چلوں۔تلوؤں کی مالش کیلئے تیل کی شیشی‘ چھوٹا کنگھا، چھوٹا شیشہ، ڈراپر جس میں سروں کا تیل ہو‘ ڈراپرز جس میں زمزم شریف اور بارش کا پانی مکس شدہ ہو۔ تسبیح، سرمہ دانی، کاغذ پنسل، دوائی کھانے والی جو آپ کھاتے ہیں یا چھوٹی الائچی چند ایک، روئی، ٹوتھ پکز، کاٹن بڈز آپ اگر کوئی ورد اوارد کرتے ہیں یاد نہیں رہتے وہ ایک کاغذ پر لکھ کر یا آپ جو چاہیں ضرورت کی چیز، پانی چھوٹی شیشی میں، کھلونا نما ٹارچ، چھوٹا سا الارم یا ٹائم پیس۔
جی! یہ تو ہوئی چیزیں جلدی جلدی یہ سب چیزیں اکٹھی کرلیں ‘کرلی ہیں اچھا تو اب بکس بنالیں‘ گھر میں کوئی پرس بے کار پڑا ہے‘ زیادہ جیبوں والا ‘زپ لگی ہو تو اور بھی اچھا ہے خود بنالیں کون سا مشکل کام ہے‘ گھر میں کافی کپڑے پڑے ہوتے ہیں‘ کسی ہمسائی سے پوچھ لیں یا ابھی لنڈے بازار جائیں‘ سستے مل جاتے ہیں‘ لیں‘ بیلٹ لگا لیں ٹانگنے کے لیے رات کو چار پائی پر رکھ لیں صبح کسی محفوظ جگہ رکھ دیں‘ آپ کو یہ چیز معمولی لگ رہی ہوگی مگر جب آپ بنالیں تو اس سے آپ کی زندگی میں بہت آسانیاں پیداہوجائیں گی‘ آپ کی ضرورت کی تمام چیزیں ایک جگہ پر آپ کو میسر آجائیں گی۔ یہ پیشکش آپ کو کیسی لگی‘ جو بہن بھائی جلدی سے بنالیں وہ میرے لیے جلدی سے صحت یابی کی دعا کریں خصوصی دعائوں میں بھی ضرور یاد کریں ۔ عبقری کی وساطت سے آپ کی رائے کا علم ہو جائے گا۔(بشریٰ سلطان، منڈی بہائوالدین)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 010 reviews.