نویں جماعت سے میرے سر میں شدید درد رہتا ہے۔اب دسویں میں ہوں‘ نظر کمزور ہورہی۔ حافظےکا یہ حال ہے کہ شام کو سبق یاد کروں تو صبح بھول جاتی ہوں۔ کوئی ٹوٹکہ‘ نسخہ بتائیں کہ عینک بھی ختم اورسردرد بھی ٹھیک ہوجائے۔ (شمع، گجرات)
مشورہ:عینک نہ لگانے سے آپ کی نظر کمزور ہورہی ہے۔ نظر کی کمزوری کیلئے ایک دیسی نسخہ ہے جو آپ گھر میں تیار کرلیں باداموں کی گری ایک پائو، سونف ایک پائو، کالے چنے ڈیڑھ پائو، مصری یا چینی ایک پائو، دیسی شکر آدھا پائو، کالی مرچ آدھ چھٹانک۔ ان سب کو پیس لیں صبح و شام ایک ایک چمچ پسا سفوف دودھ کے ساتھ کھالیں کالی مرچ کے بجائے تولہ بھر سفید دکنی مرچ بھی ڈالی جاسکتی ہے۔ یہ نسخہ دماغ، جسم اور آنکھوں کو طاقت بخشتا ہے۔ بادام کڑوے نہ ہوں اور چنے چھلکوں سمیت پیسنے ہیں۔ اس نسخے سے آپ کا حافظہ تیز ہوگا اور سر میں درد بھی کم ہو گا لیکن آپ کو عینک بہرحال لگانی پڑے گی۔ یوں نمبر آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں