Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

10 سال پرانا کمر کا درد چند دن میں غائب

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تقریباً پندرہ ماہ سے عبقری کا قاری ہوں آپ یقین جانئے کہ مجھے جس کی تلاش تھی وہ مل گیا اور مجھے بعض اوقات ایسی مجبوری آئی کہ میں نے کسی سے پیسے قرض لے کر عبقری خرید کر پڑھا۔عبقری ایک ہیرا ہے جس کی قدرکسی جوہری کو ہی ہوسکتی ہے‘ یہ شمارہ معمولی سی قیمت میں لاکھوں سے بھی زیادہ قیمتی راز دے جاتا ہے۔ اس میں موجود نسخہ جات اور وظائف نے بلامبالغہ لاکھوں کو فائدہ دیا اور دے رہا ہے۔ ایسا شمارہ میری نظر سے آج تک نہیں گزرا۔ مجھے مطالعہ کا شوق ہے اور میں کسی ایسے ہی شمارہ کی تلاش میں تھا‘ جب عبقری ملا تو میری تلاش ختم ہوگئی ۔میں نے عبقری دواخانہ کی کچھ ادویات بھی استعمال کیںجن کو میں نے بہترین پایا ہے۔ دس سال پہلے میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا‘ وقتی طور پر ادویات وغیرہ استعمال کرنےسے میں ٹھیک ہوگیا‘ مگر کچھ عرصہ بعد کمر میں درد شروع ہوگیا‘ پین کلر کھانے سے وقتی افاقہ ہوجاتا مگر جیسے ہی گولی کا اثر ختم ہوتا درد دوبارہ شروع ہوجاتا۔ درد بعض اوقات بہت شدت سے ہوتا اور میں بستر سے لگ جاتا‘ عبقری رسالہ میں سے ’’کراماتی تیل‘‘ کے متعلق پڑھا‘ فوری طور پر عبقری دواخانہ سے بذریعہ ڈاک منگوایا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا‘ میں نے صرف ایک بوتل ہی اس تیل کی استعمال کی میرا درد بالکل ختم ہوگیا اور اللہ کریم نے مجھے شفاء نصیب فرمائی۔ اسی دوران میرے ایک دوست کو چوٹ لگی‘ اس کو دیا اس نےصرف رات کو مالش کی اور وہ صبح کو بالکل ٹھیک ہوگیا۔ (جاوید‘ مانسہرہ)
خون بنانے کی مشین
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے جب سے ہوش سنبھالی میرا معدہ ہمیشہ خراب ہی رہا‘ والدہ اکثر کہتی ہیں کہ جب تو چھوٹا تھا تب بھی تیرا پیٹ خراب ہی رہتا تھا‘ ہر دوسرے دن تیرے لیے موشن کی دوالانی پڑتی تھی‘ میں ہڈیوں کاڈھانچا بن چکا تھا اور رنگت پیلی تھی۔ لوگ مجھے یرقان کا مریض سمجھتے تھے۔چار سیڑھیاں چڑھ کر سانس پھول جاتا‘ نوجوانی میں ہی پچاس سالہ بوڑھے جیسی علامات مجھ میں تھیں‘کچھ بھی کھانے کو دل نہیں چاہتا تھا‘ اگر کوئی غذا زبردستی کھا بھی لیتا تھا توقے آجاتی یا پھر موشن لگ جاتے۔ میری والدہ نے عبقری رسالہ میں عبقری دواخانہ کے متعلق پڑھا اور مجھے اپنے ساتھ عبقری دوخانہ میں لے آئیں‘ یہاں آکر مجھے اسسٹنٹ صاحب سے چیک کروایا انہوں نے مجھے ’’اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘ ‘ کا مشورہ دیا۔ میں نے اسی دن اس پیکیج پر لکھی گئی ترکیب سے اسے کھانا شروع کردیا‘ چند ہفتوں میں ہی میری صحت بحال ہونا شروع ہوگئی‘ بھوک خوب لگنا شروع ہوگئی‘ جو کھاتا محسوس ہوتا کہ جسم کو لگ رہا ہے‘ خون بنا اور جسم کی رنگت پیلی سے لال ہوگئی۔ الحمدللہ! آج میں صحت مند جوان ہوں۔ (کاشف‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 998 reviews.