محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم آپ کو زندگی اور صحت عطا فرمائیں۔ شادی شدہ ہوں‘چند سال پہلے کمر میں شدید درد شروع ہوا جو کہ صرف پین کلر کھانے سے کچھ دیر کیلئے رکتا ‘ہروقت دردکے ساتھ پٹھوں کا کھچاؤ بھی شروع ہوگیا‘ کچھ عرصہ مستقل لیڈی ڈاکٹرز کی لکھی ہوئی دوا بھی کھائی مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا جیسے ہی ادویات کھانا چھوڑتی کچھ عرصہ بعد بیماری زیادہ طاقت کے ساتھ لوٹ آتی۔ میری نند نے مجھے عبقری دواخانہ کا بتایا‘ میں نے جوابی لفافہ کے ساتھ اپنی بیماری تفصیلات خط میں لکھ دیں۔ چند ہفتوں کے بعد ہی میرے خط کا جواب مجھے مل گیا جس میں آپ نے مجھے عبقری دواخانہ کی دوا ’’کمر‘ جوڑ اور پٹھوں کادرد کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے اسی دن بذریعہ ڈاک عبقری دواخانہ لاہور سے یہ کور س منگوالیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق یہی دوا کھانا شروع کردی‘ الحمدللہ! میں نے چار کورس استعمال کیے‘ اس کورس کے استعمال سے میرا کمردرد، پٹھوں کا کھچائو، تھکن اور پائوں کی سوزش ختم ہوگئی ہے اوردو ماہ سے میں دوا نہیں کھارہی اور مکمل صحت مند ہوں۔مجھے اب سوفیصد امید ہوگئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کی دعائوں کی برکت سے یہ مسئلہ اب دوبارہ نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا کریں۔(شہناز اختر‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں