Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نہ بولتے بچے فرفر بولیں گے احساس کمتری کا علاج رمضان میں بدہضمی کا علاج پوشیدہ ورم کا علاج بتائیے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

اپریل کے جوابات
1۔محترم آپ کا سوال میں نے پڑھا‘ آپ نے اپنا مسئلہ لکھا کہ آپ کی بچی تین سال کی ہوگئی مگر بول نہیں پارہی‘ یہی مسئلہ میری ایک بھتیجی کےساتھ بھی تھا‘ ہمیں کسی نے ایک ٹوٹکہ بتایا تھا کہ گھر کی دیوار یا چھت پر پرندوں کے لیے پانی رکھیں جس میں چڑیا وغیرہ آکر پانی پی لیں پھر چڑیا کے جوٹھے پانی کے چند قطرے روزانہ بچی کو پلادئیے جائیں بچی بولنا شروع کردے گا اور ایسا ہی ہوا‘ بچی نے پھر اتنا بولنا شروع کیا کہ اسے زبردستی ڈانٹ کر چپ کروانا پڑتا تھا۔ آپ بھی یہ کرسکتےہیں۔(شہریار‘ لاہور)
2۔بہن! میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ میں کسی سامنے بات کرنا چاہتا تو جسم پسینے سے شرابور ہوجاتا ہےا ور بعض اوقات تو میرے ہاتھ کانپنا شروع ہوجاتے تھے‘ عبقری رسالہ میں میں نے ایک وظیفہ یَابَاعِثُ یَانُوْرُ رات کو سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے‘ میں نے یہ عمل شروع کردیا‘ میرے اندر خود اعتمادی پیدا ہوگئی۔ آپ بھی یہی عمل کیجئے اس کے علاوہ روزانہ نماز فجر کے بعد نکلتے سورج کے سامنے کھڑی ہوجائیے اور لمبی سانس کھینچ کر اسے اپنے اندر روک کر رکھیں جب قوت برداشت جواب دے جائے تو پورے پریشر کے ساتھ ہوا کو باہر نکالیں کہ آواز پیدا ہو۔ اسی طرح کم از کم پندرہ مرتبہ کیجئے۔ اکیلے کمرے میں شیشے کے سامنے کھڑی ہوجائیے اور زور زور سے پورے جوش سے بات کیجئے ‘ چند دن کی پریکٹس کے بعد آپ میں اتنا حوصلہ اور ہمت پیدا ہوجائے گی کہ آپ ایک مجمع سے بھی بات کریں گی تو آپ کو گھبراہٹ نہ ہوگی۔ (عمر‘ راولپنڈی)
3۔عبقری دواخانہ کے ڈراپر’’ کان شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے بچی کو استعمال کروائیں۔ (شبانہ ‘ پشاور)
4۔آپ سحری و افطاری میں دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’ہاضم خاص‘‘ کا استعمال افطاری کے بعد ضرور کرلیا کریں ۔ ان شاء اللہ آپ کی ریح کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 

مئی کے سوالات
1۔ محترم قارئین السلام علیکم! میری ایک کزن ہے جس کو پوشیدہ مقام پر اندرونی ورم کی بیماری لاحق ہوگئی ہے‘ جو ڈاکٹر کے مطابق پھیل کر مثانے تک اور اوپر رحم تک جاسکتا ہے۔ ابھی اس کی عمر 20 سال ہے‘ غیر شادی شدہ ہے‘ڈاکٹر شادی کا مشورہ دیا ہے لیکن ان حالات میں اس کی شادی بھی نہیں ہوسکتی‘ وہ بی ایس سی کی طالب علم ہے‘ دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے‘ جسم پر غیرضروری بال آرہے ہیں‘پہلے بہت چست تھی اب دن بدن سست ہورہی ہے‘ تھوڑا سا کام کرتی ہے تو اس کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے‘خدارا کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ اس کا ورم ٹھیک ہوجائے اور پہلے کی طرح ہوجائے۔ (پوشیدہ‘ کراچی)
2۔میری شادی کو دس سال ہوگئے‘ اولاد نہیں ہے‘ شادی کے بعد میرے شوہر نے میری طرف دیکھا بھی نہیں‘ ابھی ایک سال پہلے اس نےد وسری شادی کرلی‘ میں بہت پریشان ہوں‘ الجھی ہوئی ہوں‘ میں سسرال میں بیوہ کی طرح زندگی گزار رہی ہوں‘ قارئین میری گزارش ہے یہ مجھے کوئی وظیفہ بتادیں‘ امید ہے آپ ناامید نہیں کریں گے۔(پوشیدہ)
3۔محترم قارئین! میرے ساتھ کچھ طبی مسائل ہیں ‘ ہروقت کمر‘ گھٹنوں‘ ٹخنوں میں درد رہتا ہے‘ اعصابی کمزوری زبردست ہے‘ اکثر دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے‘ دائیاں گھٹنا‘ پنڈلی اور ٹخنا برف کی طرح ٹھنڈا ہوجاتا ہے‘ میرے ان مسائل کی وجہ سے میری زندگی اجیرن ہوچکی ہے‘اگر کسی قاری کے پاس ان مسائل کا حل ہے تو مجھے ضرور بتائیے‘ میں انتظار کروںگی۔ ( ع، گجرات)
4۔قارئین! میری بڑی بہن کی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں‘ اولاد نہیں‘ میری شادی کا مسئلہ ہے کہیں رشتہ طے ہو ہی نہیں رہا‘ میرا چھوٹا بھائی بے روزگار ہے‘ ہم کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں‘ ابو کو اپنا مکان مل جائے۔ میرے دانتوں کا بھی مسئلہ ہے‘ میرےمسائل حل بتادئیے۔ (ن، ساہیوال) 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 992 reviews.