Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان میں گرمی سے بچنے کے آزمودہ دو ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رمضان المبارک میں مئی میں آرہا ہے اور ان شاء اللہ جب یہ شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہوگا تو پہلا عشرہ چل رہا ہوگا‘ اس موسم میں سارا دن شدید دھوپ رہتی ہے اور دوران روزہ یہ دھوپ آپ کو بہت زیادہ پریشان کرسکتی ہے۔ میںقارئین عبقری کیلئے اپنا ایک آزمودہ مشروب لایا ہوں‘ یقیناً جو بھی سحری کے وقت
استعمال کرے گا سارا دن اسے نہ دھوپ ستائے گی نہ پیاس۔ ھوالشافی:حسب ضرورت آلوبخارا اور املی کو ہموزن لیکر پانی میں رات کو بھگودیں‘صبح املی کی گٹھلی نکال املی گرائنڈ کریں اور پکالیں۔ آلوبخارا بھی پیس لیں۔چھوٹا سا ٹکڑا ادرک‘ چند دانے پودینہ کے پتے‘ تھوڑی سی طباشیر ڈال کر گرائنڈ کرکے برف ڈال کر سحری کے وقت پی لیں‘ کبھی بھی
دھوپ نہیں لگے گی‘ رمضان المبارک کےعلاوہ بھی سخت گرمی خاص کر کے حبس کے دنوں میں صبح و شام ایک گلاس پی لیں‘ کبھی بھی موسم گرما کےامراض آپ کو نہ ہونگے‘ گرمی کی شدت‘ حدت‘ لُو آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور بالکل سادہ مگر بہت مفید ٹوٹکہ ہے اگر کوئی آلو بخارا‘ املی نہیں لے سکتا اور گرمی کے اثرات سے بھی بچنا چاہتا ہے تو اسے چاہیےابلے ہوئےچاولوں کا پانی (پچ) نکال کر برف‘ نمک‘ چینی ڈال کر پی لیں‘ اس سے بھی دھوپ اثر نہیں کرتی۔ (راحیلہ خان، سیالکوٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 976 reviews.