محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک نسخہ عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں امید ہے بے شمار قارئین کے کام آئے گا۔ نسخہ یہ ہے کہ ہومیوپیتھک کی چار دوائیاں ٹیوکریم 30 طاقت میں، کالی بائیک 30 طاقت ، لیمنامائیز 30 طاقت والی یہ تینوں صبح و دوپہر شام 10 قطرے پانی میں ملاکر پینے ہیں اور تھوجا 200 طاقت والی ہر جمعہ کو 10 قطرے لینے ہیں یعنی ہفتے میں ایک بار۔ ٹیڑھی ہڈی یا بڑھتی ہڈی میں نارمل ہو جاتی ہے ایک ماہ میں ہی آرام آجاتا ہے اور اگر مرض زیادہ بگڑا ہوا
ہو توتین ماہ بھی لگ سکتے ہیں ۔ ٹیڑھی ہڈی یا بڑھی ہڈی اپنی اصل حالت میں آجاتی ہے یعنی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے نزلہ رہتا تھا وہ نزلہ بھی دور ہوجاتا ہے جب ہڈی نارمل ہو اور ناک کے غدود نارمل ہوں‘ ان سے ناک کے غدود بڑھے ہوئے بھی نارمل ہو جاتے اور ہڈی بھی نارمل ہوکر ٹھیک حالت میں آجاتی ہے۔ میری ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی اور ٹیڑھی تھی ڈاکٹروں نے آپریشن کا کہہ دیا تھا لیکن میں نے ہومیوپیتھک کی ادویات ڈاکٹر کے مشور ہ سے ایک ماہ استعمال کیں‘ میری ہڈی نارمل ہوگئی اور غدود نارمل ہوکر آرام آگیا‘ پہلے ہر دم نزلہ رہتا تھا وہ بھی ہٹ گیا لیکن استعمال کرنا شرط ہے۔ ساتھ اگر نزلہ پھر بھی نہ جائے تب بھی ادویات کا استعمال نہیں چھوڑنا کیونکہ آخر آرام آجاتا ہے اور بہت اگر نزلہ پھر بھی ساتھ رہے تو ساتھ کوئی انگریزی دوائی یا جوشاندہ پی سکتے ہیں‘ یہ دوائیاں عام نزلے میں استعمال نہ کریں‘ یہ صرف ناک کی بڑھی ٹیڑھی ہڈی کیلئے ہے جس کی وجہ سے نزلہ رہتا ہے باقی عام نزلے کے لیے جوشاندہ یا کوئی اور دوائی استعمال کرسکتے ہیں۔ (ذکاء اللہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں