Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جانوروں میں بدہضمی دور اور بھوک بڑھانے کا نسخہ خاص

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

بکرے کی اوجڑی بند!بڑا مسئلہ آسان حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں عبقری کا پرانا قاری ہوں‘اپنے شہر میں عبقری رسالہ ہر مہینے مفت تقسیم کررہا ہوں تاکہ غریب بھائیوں کا بھلا ہوا۔ ایک ٹوٹکہ کسان بھائیوں کے لیے بھیج رہا ہوں۔بعض دفعہ قربانی کے لیے خریدے ہوئے بکروں‘ دنبوں کو لوگ سوکھی روٹیاں‘ سویاں‘ بچا ہوا کھانا‘ چاول وغیرہ زیادہ مقدار میں کھلا دیتے ہیں جس سے ان کے معدے کی حرکت اور کھانا پینا اور جگالی بند ہوجاتی ہے اس کو ’’بند‘‘ کہتے ہیں۔ اس کا علاج انتہائی آسان ہے۔ جانور (بکرے یا دنبے) کو مکسچر کارمینیٹو100cc پلائیں۔ اس کے علاوہ سیون اپ‘ پیپسی یا کوک کوئی بھی بوتل پوری پلادیں جانور کو چھ گھنٹے گھاس نہ دیں‘ پانی پلائیں۔ جانور بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔( ڈاکٹر محمد بخش میر غلام حیدر تالپور‘ میرپور خاص سندھ)
کھیت میں خوب برکت کے لئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سےپڑھتی ہوں‘ میرے تایا ابو ایک کسان ہیں‘ انہوں نے ایک مرتبہ مجھے ایک روحانی ٹوٹکہ بتایا کہ میری فصل کی پیداوار میری امید کے مطابق نہ ہوتی تھی‘ مجھے ایک بزرگ نے ایک عمل بتایا کہ جس وقت بیج بویا کرو اس وقت سورۂ واقعہ کی تلاوت 3مرتبہ کرلی جائے ‘فصل میں بہت ہی زیادہ اضافہ ہوتاہے ۔میں نے یہی عمل کرنا شروع کردیا ہے‘ میری فصل کی پیداوار بڑھنا شروع ہوگئی۔ (عائشہ فضل‘اوکاڑہ)
جانوروں میں بدہضمی اور بھوک بڑھانے کا نسخہ خاص
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ اور عبقری کی تمام ٹیم کو ‘ آپ کے تمام اہل و عیال کو صحت‘زندگی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ ایک نسخہ ’’کسان دوست‘‘ کالم کیلئے حاضر خدمت ہے‘ پوری امید ہے کہ میرے باقی نسخہ جات کی طرح اس کو بھی جلد ہی عبقری میں اشاعت کا موقع ملے گا تاکہ مخلوق خدا بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔ یہ بہترین نسخہ ہے‘ الحمدللہ جس دوست کو بتایا اس نے تعریف کی‘ ہم نے تو اس نسخہ کو انسانوں پر بھی آزمایا اور بہترین پایا۔ قارئین عبقری نوٹ فرمالیں!
ھوالشافی: سونف 500 گرام‘ چرائتہ 200 گرام‘ اجوائن 250گرام ‘ زیرہ سفید 250 گرام‘ ریوند چینی 250‘ سونٹھ 150 گرام‘ کالی مرچ 100 گرام‘ میٹھا سوڈا 200 گرام‘ نمک سیاہ 250 گرام‘ نمک سفید 250 گرام‘ پنیر ڈوڈی (تخم حیات) 200 گرام۔ تمام اجزا باریک کوٹ لیں کوٹنے ہیں‘ گرائنڈ نہیں کرنے۔ بڑا جانور ہو تو 100 گرام۔ چھوٹا جانور بکرا ہوغیرہ ہو تو صرف 20 گرام۔ یہ دوا صرف ہفتے میں دو مرتبہ دیں‘ گڑ میں پیڑا بنا کر کھائیں۔(ہومیو ڈاکٹر ظفرحمید ملک اٹک سٹی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 972 reviews.