محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! بندہ ناچیز بہت پریشان تھا‘ تسبیح خانہ میں ہونے والے ہر جمعرات کے درس میں آتا رہا جس سے بہت روحانی سکون ملا۔ مجھ پر متعدد جادوگروں نے سخت جادو کررکھا تھا او رمجھےجان سےمار دینے کی کوششیں کیں مگر تسبیح خانہ میں اعمال کرنے کی وجہ سےاللہ کی مدد نے مجھے نئی زندگی بخش دی‘ تسبیح خانہ میں روحانی چلہ کے دوران کروائے گئے وظائف پڑھنے سے میرے مسائل ختم ہوئے‘ ہمارے گاؤں میں ایک شخص کالے علم کے ماہر تھا جس نے متعدد گھر اجاڑے‘ میرے گھر پر عمل کیا مگر میں تسبیح خانہ میں ہونے والے روحانی چلہ میں شرکت کی وجہ سے بچ گیا۔ گاؤں کے لوگ کالے علم کے ٹوٹکے پڑھتے ہیں میرے دل کو تکلیف ہوتی ہے‘ مگر میں تسبیح خانہ سے ملنے والے وظائف پڑھتا ہوں تو میرے دل کو سکون مل جاتا ہے۔ اللہ کریم نے تسبیح خانہ میں گزارے تین روزہ چلہ کی برکت سے مجھے کالے علم سے بچائے رکھا۔ (غلام رسول‘ سیالکوٹ)
خیریں اور برکات میرا انتظار کررہی ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ میں ہونےوالے تین روزہ روحانی چلہ میں شرکت کی‘ جس سے مجھے جسمانی‘ دماغی اور روحانی سکون حاصل ہوا ہے‘ میری سوچ اور جذبے میں نمایاں اور مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے‘ ایک یقین کی کیفیت ہے جیسے میں نے زندگی میں بہت بڑا سرمایہ جمع کرلیا ہو اور خیریں اوربرکات میرا انتظار کررہی ہیں‘ میری زندگی میں نمایاں اور روشن تبدیلی رونما ہوچکی ہے‘ اللہ کریم نے مجھے میری سوچ سے زیادہ نوازا ہے‘ تسبیح خانہ میں گزارے تین روزہ چلہ کی وجہ سے جسمانی اور دماغی طور پر خود کو بہت بہتر محسوس کررہا ہوں‘ میری پریشانیاں ختم ہورہی ہیں اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت شادباد فرمائے‘ آپ کے درجات بلند وبالا فرمائے اور تسبیح خانہ کا فیض ہمیشہ جاری رہے۔ (طیب ‘ لاہور)
سیاہ دل صاف : محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ میں ہونے والے روحانی چلہ میں شریک ہوا اس سے باقی ساتھیوں نے جو کچھ پایا تو شاید میں نہ پاسکا کیونکہ میرا دل بہت کالا تھا‘ شاید اسے مزید کھرچنے کیلئے اس طرح کے مزید روحانی چلوں کی ضرورت ہے لیکن ایک بات سمجھ میں آئی کہ اور وہ یہ کہ ہم آپ کا شکر کن الفاظ میں ادا کریں ہمارے پاس الفاظ نہیں‘ آپ نے ہم پر بہت بڑا احسان کیا کہ تسبیح خانہ میں ہفت روزہ روحانی چلہ شروع کیا تاکہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اپنے سیاہ دل کو صاف کرسکیں۔ میرے دل کی سیاہی دور ہورہی ہے۔(عابد حسین‘ ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں